Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’استعمال کا وقت ختم ہوا‘ ٹک ٹاک کا کم عمر افراد کا یومیہ استعمال 60 منٹ تک محدود رکھنے کا اعلان

By Akhtar Rasool
مارچ 4, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے مقبول سوشل وڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اب تک کا ایک بہترین فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے فیچر سے کم عمر افراد یومیہ صرف ایک گھنٹے تک ہی ایپلیکیشن کا استعمال کر سکیں گے

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت ٹک ٹاک سمیت دنیا کی کوئی بھی ایپلیکیشن یا ویب سائٹ ایسی نہیں ہے، جو ایسی پابندی عائد کرتی ہو کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد اسکرین کم استعمال کریں

لیکن اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایپ پر ایسا بائی ڈیفالٹ فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے اکائونٹ کو یومیہ صرف ایک گھنٹے یعنی صرف ساٹھ منٹ تک ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی

خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ فیچر جلد پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر کے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ دن میں صرف ایک گھنٹے تک ہی چلائے جا سکیں گے

رہورٹ کے مطابق ایک گھنٹے کا وقت مکمل ہونے کے بعد کم عمر صارف کے پاس پاپ اپ ونڈو میں پیغام آئے گا کہ صارف کو دیا گیا وقت مکمل ہو چکا ہے

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ابتدائی طور پر اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے اگر چاہیں تو ایپلیکیشن کے استعمال کا وقت 60 منٹ سے بڑھا کر 100 منٹ تک کر سکیں گے

بعد ازاں تمام اٹھارہ سال سے کم عمر صارفین کو یومیہ صرف ایک سو منٹ تک ہی ایپلیکیشن استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم انہیں اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے ایپ کو استعمال کرنے کے وقت کا تعین کریں

اسی طرح ٹک ٹاک نے ایپلیکیشن پر والدین کی نگرانی کو بڑھانے کے لیے بھی چند نئے فیچر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت والدین اپنے بچوں کی ٹک ٹاک ایپ سے وہ مواد ہٹا سکیں گے، جس سے متعلق ان کا خیال ہوگا کہ وہ ان کے بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے

اسی فیچر کے تحت والدین کو ایپلیکیشن کے فیچر میں بطور والدین اپنی تصدیق کرنی ہوگی، جس کے بعد ایپلیکیشن پر ان کے بتائے گئے نامناسب مواد کو بلاک کر دیا جائے گا اور بچوں کے چاہنے کے باوجود بلاک کیے گئے مواد کو نہیں کھولا جائے گا

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچرز جلد ہی ٹک ٹاک پر پیش کردیے جائیں گے جب کہ مذکورہ فیچرز کو ماہرینِ ذہنی صحت، والدین اور زائد العمر افراد سیک اچھا اقدام قرار دے رہے ہیں۔

Tags:

3rd hour of today60 minutes60 minutes australiaa child of the 50saddicted to ipaddepartment of justicehow to lose a guy in 10 dayskids addicted to smart phonesmale to femalemale to female surgeryprime timescreen timethe big quitthe daily showthe history channelthe nationalthe queenthe queen impressiontiktok screen timetiktok screen time limittiktok screen time limit teensTimetransfer dailywatch the nationalwhite house
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چہرہ در چہرہ (عربی افسانہ)

Next

انتونیو گتریس نے بلند شرحِ سود کو غریب ملکوں کا ’شکار‘ اور ’شیطانی چکر‘ قرار دے دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme