Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میں طالب علموں اور سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرانے کا اعلان

By Akhtar Rasool
مارچ 16, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی مقبول ترین شارٹ وڈیو سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں، طالب علموں سمیت سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

’اسٹیم‘ STEM چار الفاظ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ کے پہلے حروف کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس فیڈ میں اب صارفین کو انہی موضوعات پر بنائی جانے والی تمام وڈیوز نظر آئیں گی

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب تک اسٹیم کے موضوعات پر بنائی گئی وڈیوز کو ایک سو دس ارب مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور ’اسٹیم‘ کے ہیش ٹیگ کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے

کمپنی کے مطابق ’اسٹیم‘ کے ہیش ٹیگ کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم پر اسی نام سے مواد شیئر کیے جانے کی نئی فیڈ متعارف کرائی جا رہی ہے

کمپنی کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ صارفین کو دوسری فیڈز کے ساتھ ہی نظر آئیں گی، یعنی صارفین اسپورٹس، فیشن اور ڈانس کے فیڈز کے ساتھ اب اسٹیم کی فیڈ بھی دیکھ سکیں گے

ٹک ٹاک کے مطابق اسٹیم فیڈ سے دنیا بھر کے نئے سائنسدانوں اور اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور دنیا کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

انتطامیہ نے بتایا کہ ’اسٹیم‘ فیڈ میں مواد کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے دو دیگر اداروں سے معاہدہ کیا ہے جو کہ مواد کی تفتیش کریں گے اور غلط اور گمراہ کن مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹائیں گے

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو فوری طور پر دنیا کے چند ممالک میں متعارف کرادیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

Tags:

batman: the animated seriesbest action moments of batmanbest barber in the worlddr mindy pelz fasting and hormonesfasting sciencefood and agriculture organization of the united nationshow to start import export business in indiaintermittent fasting for beginnersnc museum of natural sciencesrepotting my monstera thai constellation for the 17th timeSciencethe batman best scenesthe batman scenethe nature conservancythe ocean cleanup interceptrs
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسلام آباد میں بارش، دوسرے شہروں میں بادل کب برسیں گے؟

Next

72 کروڑ صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف، محفوظ بنانے کے لیے کیا کریں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme