Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

زرداری کا پرو اسٹبلشمنٹ کردار انہیں اگلے سیٹ اپ میں فٹ کر سکتا ہے، تجزیہ نگار

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2023 3 Min Read
0

پاکستان میں کئی سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں پرو اسٹبلشمنٹ شناخت کے باعث ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں مسلسل بلاول بھٹو زرداری کے لیے لابنگ بھی دراصل ان کی اسی خواہش کی کڑی ہے

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آصف علی زرداری نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قوتوں میں جتنی تیزی سے قبولیت حاصل کی ہے، اس کے پیش نظر بعید نہیں کہ انہیں اگلے انتخابات کے بعد اہم ذمہ داری سونپ دی جائے

پاکستان کے ایک قومی روزنامے سے وابستہ سینئر کالم نگار ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کہتے ہیں ”لگتا یہ ہے کہ پاکستان کے طاقتور حلقوں کی توقعات شہباز شریف سے پوری نہیں ہو سکی ہیں اور وہ مریم نواز اور عمران خان سے خائف ہیں۔ آصف علی زرداری کا امیج خراب ہے لیکن ’لوگوں کا ساتھ دینے‘ کے حوالے سے ان کی ساکھ کافی بہتر ہے۔“

انہوں نے کہا ”پاکستان کے مقتدر حلقے نیشنل فنانس کمیشن، اٹھارہویں ترمیم اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے جو مشکل اور اہم فیصلے چاہتے ہیں، انہیں عوام میں بھاری مقبولیت کے حامل عمران کر سکتے تھے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے فاصلوں کی وجہ سے ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اب اگلا آپشن زرداری کا ہے، وہ اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کر سکتے ہیں‘‘

ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں ”آصف علی زرداری پر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات اپنی جگہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جسٹس افتخار چوہدری کے حوالے سے ان کی رائے درست ثابت ہوئی تھی اور سی پیک کے آغاز کے لیے ان کی کوششیں بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔ آصف زرداری نے پیچھے رہ کر جس طرح مسلم لیگ نون کا ساتھ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ نئے سیٹ اپ میں چھوٹے صوبوں کی قوم پرست جماعتوں، الیکٹیبلز اور پرو اسٹیبلشمنٹ جماعتوں کے ساتھ ساتھ انہیں مسلم لیگ نون کی حمایت بھی میسر رہے گی۔‘‘

تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ مستقبل کے منظر نامے پر زرداری خود سامنے آئیں گے یا اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو سامنے لائیں گے

تجزیہ کار جاوید فاروقی کے بقول اڑسٹھ سالہ آصف علی زرداری عمر کے لحاظ سے نواز شریف، عمران خان اور مولانا فضل الرحمن کے علاوہ بے نظیر بھٹو سے بھی چھوٹے ہیں، لیکن آنے والے دنوں میں ان کی صحت ان کے لیے ایک مسئلہ بن سکتی ہے

واضح رہے کہ آصف علی زرداری آج کل دبئی میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان کی ایک آنکھ کی سرجری بھی ہوئی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے کے بعد ہسپتال سے دبئی میں اپنے گھر منتقل ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ انہیں دل، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کی تکالیف کا بھی سامنا رہا ہے

تجزیہ کار جاوید فاروقی کہتے ہیں ”اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سرگرم رابطوں میں ہیں۔ یہ صرف آصف علی زرداری ہی ہیں جو ملک کے موجودہ حکومتی منظر نامے کے آرکیٹیکٹ ہیں۔ انہوں نے جس طرح مسلم لیگ نون، جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں کو ’اکاموڈیٹ‘ کیا ہے، اس سے ان کی ’سیاسی مہارت‘ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔“

جاوید فاروقی سمجھتے ہیں کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست کے ’زمینی حقائق‘ کا ادراک رکھتے ہیں، اور اب ملک کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کام کا بھی انہیں کافی تجربہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی اور عمران حکومت کی تبدیلی میں جو کردار ادا کیا تھا، اس سے ان کی جوڑ توڑ کی صلاحیتوں کا بھی اندازہ ہوتا ہے

بعض مبصرین کے مطابق آصف زرداری کی شخصیت کا اہم پہلو مسائل کے حل کے لیے ان کی ’آوٹ آف باکس‘ سوچ بھی ہے۔ وہ جہاں پیسے سے کام ہو سکتا ہے، وہاں پیسے کو استعمال کر لیتے ہیں، جہاں قوانین کو نظر انداز کرکے صورتحال کو اپنے حق میں لایا جا سکتا ہے، وہاں وہ آنکھیں بند کرنے کا فن بھی جانتے ہیں۔

Tags:

Asif Ali Zardariasif ali zardari healthasif ali zardari in actionasif ali zardari latestasif ali zardari newsasif ali zardari pakistanasif ali zardari pppasif ali zardari shiaasif ali zardari speechasif ali zardari todayAsif zardariasif zardari interviewasif zardari latestasif zardari newsasif zardari todaychaudhry shujaat hussain and asif zardarieconomic condition of pakistangeo news pakistanhow pakistan will break uphow will pakistan breaklive news pakistanPakistanpakistan democratic movement and protestpakistan latest newspakistan live newspakistan newspakistan news livepakistani journalspoliticPoliticspolitics of pakistanthe berkeley pakistan initiativethe pakistan experiencewill pakistan survivewill pakistan survive 2023will pakistan survive the political chaosZardarizardari against armyzardari health
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پرندے نے پارکنگ میں گھونسلہ بنالیا، پارکنگ معطل

Next

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حکومت کے پاس اب کیا آپشنز ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme