فیفا کی عالمی رینکنگ؛ ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

ویب ڈیسک

ارجنٹینا نے فیفا کی عالمی رینکنگ میں 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے

گزشتہ برس فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

ارجنٹینا آخری بار 2017 میں درجہ بندی میں سرفہرست تھا

عالمی چیمپئینز نے سال 2023 کے دونوں ہی دوستانہ مقابلوں میں فتوحات حاصل کر کے پہلی پوزیشن سمیٹی جبکہ فرانس نے ابتدائی کوالیفائر میں ہالینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد برازیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا

برازیل کو رواں سال دوستانہ میچ میں مراکش کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جو مراکش کی برازیل کے خلاف پہلی فتح تھی

مراکش، جو اسپین اور پرتگال کے ساتھ 2030 کے ورلڈ کپ کی بولی کے منصوبے میں شامل ہوا ہے، افریقی ٹیموں کی قیادت کرنے کے لیے 11 نمبر پر رہا

امریکہ 13ویں نمبر پر رہا، علاقائی حریف میکسیکو سے دو آگے۔ ایشیائی ٹیموں میں جاپان 20 ویں نمبر پر ہے

یورو کپ مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹ کر سربیا 4 درجے چھلانگ لگاکر 25ویں، اسکاٹ لینڈ 6 درجے ترقی پاکر 36ویں، رومانیہ 6 درجے بہتری کے ساتھ 46 ویں نمبر پر آگیا ہے

افریقہ کپ کے نیشنز کوالیفائر میں الجزائر 6 درجے ترقی کے ساتھ 34ویں، مصر 4 درجے ترقی پاکر 35ویں جبکہ کینیڈا کانکاکاف نیشنز لیگ کی بیک ٹو بیک فتوحات کے بعد ٹاپ 6 درجے بہتری کے ساتھ 47ویں نمبر پر آگیا ہے اور یوں ٹاپ 50میں جگہ بنالی ہے

واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے اگلی رینکنگ جولائی 2023ع میں جاری کی جائے گی۔

عالمی درجہ بندی – ٹاپ 10
1۔ ارجنٹائن
3۔ فرانس
3۔ برازیل
4۔ بیلجیم
5۔ انگلینڈ
6۔ نیدرلینڈز
7۔ کروشیا
8۔ اٹلی
9۔ پرتگال
10۔ اسپین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close