Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستان میں ملیریا کے پھیلاؤ کی وجہ ماحولیاتی تباہی

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2023 2 Min Read
0

پچیس اپریل کو عالمی یوم ملیریا کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ملیریا کے پھیلاؤ میں اضافے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے جڑے شدید موسمی حالات ہیں

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس شدید سیلابوں کے نتیجے میں ایک تہائی علاقہ زیر آب آ گیا اس کے بعد ملک بھر میں ملیریا کے کیسز بڑھنا شروع ہوئے تھے تاہم اب ملیریا کے واقعات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ملاوی میں مارچ میں آنے والے سمندری طوفان فریڈی کی وجہ سے چھ دن میں اتنی بارش ہوئی جتنی چھ ماہ میں ہوتی ہے، جس کے بعد یہاں ملیریا کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا

عالمی ادارہ برائے انسداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے سربراہ پیٹر سینڈز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ”پاکستان اور ملاوی جیسے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملیریا کے پھیلاؤ میں اضافے کے واضح شواہد دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ کو شدید موسمیاتی حالات کا سامنا ہوتا ہے، چاہے وہ پاکستان کے سیلاب ہوں یا ملاوی کا سمندری طوفان، اس سے مختلف جگہوں پر پانی کے جوہڑ بنتے ہیں۔‘‘

عالمی یوم ملیریا کے حوالے سے سینڈز نے مزید کہا، ” ہم ان دونوں مقامات پر ملیریا سے جڑے واقعات اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ اس دن کو عموماً عالمی سطح پر متعدی بیماریوں کے خلاف اپنی کاوشوں اور پیش رفت بتانے سے منسوب کیا جاتا ہے، مگر رواں برس اس موقع کو ’انتباہ‘ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے

انہوں نے مزید کہا ”ملیریا کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے جڑے شدید موسمی حالات کا براہ راست نتیجہ ہیں اور اس لڑائی کے لیے موثر اقدامات درکار ہیں، اگر ملیریا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید شکل اختیار کرنے والا ہے، تو ہمیں اسے ختم کرنے کے لیے ابھی سے کوشش کرنا ہوگی‘‘

یہ بات اہم ہے کہ پاکستان اور ملاوی میں شدید برسات نے کئی مقامات پر پانی کے جوہڑ بنائے، جو مچھروں کی افزائش کا زبردست میدان ثابت ہوئے

سینڈز نے کہا کہ ملیریا کے خلاف عالمی سطح پر کچھ پیش رفتہوئی ہے، تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اب بھی اس بیماری کے ہاتھوں فی منٹ ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے

سن 2021 میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا تھا کہ دنیا بھر میں 247 ملین افراد ملیریا کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں چھ لاکھ انیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

Tags:

Environmentenvironmental engineering (field of study)environmental stewardshipflood in pakistanflood in pakistan 2022flooding in pakistanfloods in pakistanfloods in pakistan 2022how to prevent asthma attackMalariamalaria eliminationmalaria elimination research alliancenational institute of malaria researchPakistanpakistan floodspakistan floods 2022pakistan malaria caseswater-borne diseases due to floodswaterborne diseases in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

Next

امرت پال سنگھ کو گرفتار کیا گیا یا انہوں نے خود گرفتاری دی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme