Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آسٹریلوی جزیرہ، جو دس لاکھ ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے!

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2023 2 Min Read
0

اگر آپ کے پاس دس لاکھ امریکی ڈالر ہیں تو آپ پورا آسٹریلوی جزیرہ خرید سکتے ہیں

جی ہاں ، پول نامی نجی جزیرہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے اور مالک کو امید ہے کہ انہیں جزیرے کی خریداری کے لیے نو لاکھ پچانوے ہزار آسٹریلوی ڈالر (پانچ لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ) سے زیادہ رقم کی پیشکش کی جائے گی

فروخت کے لیے پیش کیا گیا جزیرہ کوئنز لینڈ کے ساحل کے قریب وائٹ سنڈے جزائر سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے

اس جزیرے کا رقبہ تقریباً اکیس ہیکٹر ہے اور اس میں ایک بڑا گھر بنا ہوا ہے، جس کا رخ بحیرہِ مرجان کی طرف ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور پرانا گھر بھی ہے، جو انیسویں صدی میں بنایا گیا تھا

جزیرے کے فروخت کے اشتہار کے مطابق آئی لینڈ میں طیاروں کے لیے سات سو فٹ طویل رن وے بنا ہوا ہے، جب کہ چٹان کو ہاتھوں سے تراش کر بنایا گیا سوئمنگ پول اضافی کشش لیے ہوئے ہے

جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرنے والی کمپنی پرائیویٹ آئی لینڈز آن لائن کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ’پرانی عمارت کو کچھ تعمیر و مرمت کی ضرورت ہے تاہم بڑا مکان رہائش کے لیے تیار ہے‘

اشتہار کے مطابق ”اگرچہ پرانے مکان کو کسی قدر توجہ اور مرمت کی ضرورت ہے لیکن اس میں ہاتھوں سے بنائی اینٹوں کا کام اور راستے بہت اچھی حالت میں ہیں“

پرائیویٹ آئی لینڈز آن لائن کے ملازم رچرڈ وین ہوف کی طرف سے چار سال قبل یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پول آئی لینڈ کے چاروں طرف سمندر کا خوبصورت، چمکدار اور نیلے رنگ کا پانی دیکھا جا سکتا ہے

اس منفرد نجی جزیرے کی تاریخ کے مطابق اسے 1800 کی دہائی میں کمرشل پراپرٹی میں تبدیل کیا گیا، جس سے سوئمنگ پول میں موجود قدرتی نمکین پانی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ یہاں سوئمنگ پول کو معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہے

اسٹیٹ ایجنسی کے مطابق: ’سابقہ مالک نے قدرتی چٹان کو کام میں لاتے ہوئے نئے ونڈ مل پمپ کی مدد سے نمکین پانی کا سوئمنگ پول تیار کیا۔ پمپ تالاب کو مسلسل پانی فراہم کرتا ہے اور اس کی سطح برقرار رکھتا ہے۔ اس لیے سوئمنگ پول کو کیمیکل یا صفائی کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ صاف و شفاف پانی وافر مقدار میں موجود ہے۔‘

ماہی گیری میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پول آئی لینڈ کا اپنا سلپ وے اور شیڈ ہیں۔ پتھروں سے بنائے گئے دوسرے شیڈ میں گاڑیاں یا مشینری رکھی جا سکتی ہیں

جزیرے کے مکین قریبی کوئنزلینڈ میں لینڈنگ کے مقامات ایئرلی بیچ یا بووین تک کا سفر کرنے یا وہاں سے جزیرے میں واپسی کے سفر کے لیے اس کے رن وے کو چھوٹے طیارے یا ہیلی کاپٹر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Tags:

Australiaaustralia travelaustralianaustralian islandsbeautiful island in australiabest islands in australiafraser island australiaislandisland escape in australiaislands in australiakangaroo island australiakangaroo island south australiamust see island in australiapopular island in australiaremote islands in australiarottnest islandthe nobbies philip island australiathings to do in australia islandswhere to go island in australia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چترال میں شادی کی رسموں پر جِرگے کی پابندی کا ایک برس کیسا رہا؟

Next

پاکستان میں دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق: اس مرض کی علامات کیا ہیں اور یہ کتنا خطرناک ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme