Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستان میں دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق: اس مرض کی علامات کیا ہیں اور یہ کتنا خطرناک ہے؟

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2023 3 Min Read
0

پاکستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں منکی پوکس کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مذکورہ مریضوں نے سعودی عرب کا سفر کیا اور انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل میں رکھا گیا تھا، جہاں ان کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں

ان میں ایک مریض ابھی تک ہسپتال میں زیرِعلاج ہے جبکہ دوسرے کو گھر بھیج دیا گیا ہے

سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر کسی بھی فلائیٹ پر منکی پاکس کے مشتبہ کیس کی صورت میں مسافر ایئرپورٹ سے باہر جانے کے لیے معمول کا راستہ استعمال نہیں کرے گا بلکہ بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس) اور ائیرلائن سٹاف (سی اے اے) ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے

ترجمان کے مطابق منکی پوکس کے مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ایئرلائن مریضوں کو قرنطینہ منتقل کرنے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی۔ ایئرلائن مسافروں کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے

لیکن پاکستان پہنچنے والا یہ مرض منکی پاکس کیا ہے، یہ کیسے پھیلتا ہے، اس سے بچا کیسے جا سکتا ہے اور بیماری کی صورت میں علاج کیسے ممکن ہے۔

منکی پوکس کی علامات کیا ہیں؟

منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، سوجن، کمر میں درد، پٹھوں میں درد اور عام طور پر کسی بھی چیز کے لیے دل نہ چاہنا یا بے رغبتی شامل ہیں

ایک بار جب بخار جاتا رہتا ہے تو جسم پر دانے نکل سکتے ہیں، جو اکثر چہرے سے شروع ہوتے ہیں، پھر جسم کے دوسرے حصوں، عام طور پر ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے تک پھیل جاتے ہیں

یہ دانے انتہائی تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ دانے میں بدلنے سے قبل یہ مختلف مراحل سے گزرتے ہیں اور بعد میں یہ دانے سوکھ کر گر جاتے ہیں لیکن بعد میں زخموں سے داغ پڑ سکتے ہیں

انفیکشن عام طور پر خود ہی ختم ہو جاتا ہے اور چودہ سے اکیس دن یعنی دو ہفتے سے تین ہفتے کے درمیان رہتا ہے

منکی پوکس کیسے پھیل سکتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق جب کوئی متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوتا ہے تو اس میں منکی پوکس پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس ٹوٹی اور پھٹی ہوئی جلد، سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے

اسے پہلے جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کے طور پر بیان نہیں کیا گیا تھا، لیکن یہ جنسی تعلقات کے دوران براہ راست رابطے سے منتقل ہو سکتا ہے

یہ بندروں، چوہوں اور گلہریوں جیسے متاثرہ جانوروں کے رابطے میں آنے سے بھی پھیل سکتا ہے یا وائرس سے آلودہ اشیاء، جیسے بستر اور کپڑوں سے بھی پھیل سکتا ہے

منکی پوکس کتنا خطرناک ہے؟

ماہرین کے مطابق وائرس کے زیادہ تر اثرات ہلکے ہوتے ہیں، بعض اوقات چکن پاکس سے ملتے جلتے ہوتے ہیں، اور چند ہفتوں میں خود ہی صاف ہو جاتے ہیں

تاہم منکی پوکس بعض اوقات زیادہ شدید ہو سکتا ہے، اور مغربی افریقہ میں اس کی وجہ سے اموات کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق نہیں کی جا سکی

منکی پوکس کتنا عام ہے؟

یہ بیماری منکی پوکس نامی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، جو چیچک جیسے وائرس کی شاخ میں سے ہے

یہ زیادہ تر وسطی اور مغربی افریقی ممالک کے دور دراز علاقوں میں، ٹراپیکل بارش کے جنگلات کے قریب پایا جاتا ہے

اس وائرس کی دو اہم اقسام، مغربی افریقی اور وسطی افریقی ہیں

برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اگر اندیشہ ہو کہ وہ متاثر ہوئے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ کسی ماہر صحت سے ملیں

منکی پوکس کا علاج

منکی پوکس کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن انفیکشن کی روک تھام کے ذریعے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے

وائرس لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا اور اس لیے اس کا بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے حوالے سے خطرہ بہت کم بتایا جاتا ہے

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق یہ ایک نایاب وائرل انفیکشن ہے جو اثرات کے اعتبار سے عام طور پر ہلکا ہوتا ہے اور اس سے زیادہ تر لوگ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں

منکی پوکس کے لیے کوئی مخصوص ویکسین موجود نہیں ہے، لیکن چیچک کا ٹیکہ 85 فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے کیونکہ دونوں وائرس کافی ایک جیسے ہیں۔

لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ٹیکے دیے جا سکتے ہیں۔

اینٹی وائرل ادویات بھی اس کے علاج میں مدد کر سکتی ہیں۔

Tags:

election in pakistanlive news pakistanMonkey Poxmonkey pox case in pakistanmonkey pox in pakistanmonkey pox symptomsmonkey pox virusmonkey pox virus in pakistanmonkeypox case in pakistanmonkeypox cases detected in pakistanmonkeypox cases in pakistanmonkeypox in pakistanmonkeypox pakistanmonkeypox virus in pakistanPakistanpakistan latest newspakistan newspakistan news livepakistan news todayspread of monkeypox in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آسٹریلوی جزیرہ، جو دس لاکھ ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے!

Next

کراچی میں غیرقانونی اسلحے کا آن لائن کاروبار کیسے کیا جاتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme