Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

بلوچستان: بارشوں اور ژالہ باری کے باعث میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق

By Akhtar Rasool
مئی 1, 2023 2 Min Read
0

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کم از کم آٹھ افراد کے جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

صوبائی حکام کے مطابق لسبیلہ، خضدار، موسیٰ خیل اور نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ اور ہرنائی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طوفانی بارشوں نے املاک اور مویشیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انسانی جانوں اور مویشیوں کے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، حکام نے خضدار، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو اور چمن میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ آبادی کو امدادی ٹیموں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ کوئٹہ، لسبیلہ، خضدار، موسیٰ خیل اور نصیر آباد میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

تباہی مچانے والی مسلسل موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد صوبے میں عوام کو سیلابی ریلوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی، لسبیلہ میں پل گرنے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوگئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب سے ہرنائی اور پنجاب کے درمیان بھی ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور پنجاب کو ہرنائی سے ملانے والی سڑک بھی سیلاب کے پانی میں ڈوبی رہی

دریں اثنا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے

انہوں نے حکم دیا کہ ہنگامی حالات کے لیے کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔

Tags:

2 songs from december rainsBalochistanbalochistan accessionbalochistan beachbalochistan busesbalochistan crsisbalochistan documentary bbcbalochistan iranbalochistan latest newsbalochistan newsbalochistan pakistanbalochistan rainbalochistan vlogbalochistan vlogsbalochistan weatherBaluchistancm balochistancm balochistan newsconnectivity to afghanistancrazy hailstormsdrone balochistanflood in italyfloods in pakistanfree balochistangrand solar minimumhailstormhailstormshailstorms in francehailstorms in italyhailstorms in polandhailstorms in saudi arabiahailstorms in spainhealth risks due to floodsheavy rain in balochistanindia balochistanindian in balochistanindo-gangetic plainsmost crazy hailstormsmost hailstormsmost horrific hailstormspakmcqs current affairs download in pdfrainsrescue and relief operationssardar of balochistantodays flood in italytrains
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئی مردم شماری نئے تنازعوں میں گِھر گئی، خود حکومت کو بھی تحفظات!

Next

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ۔۔ نئی قیمتیں کیا ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme