Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

صرف دو ماہ میں کسی بڑے امریکی بینک کی ناکامی کا تیسرا واقعہ

By Akhtar Rasool
مئی 2, 2023 2 Min Read
0

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم فرسٹ ریپبلک بینک بھی ناکام ہو گیا ہے اور ریاستی ریگولیٹرز نے اسے اپنے انتظام میں لے لیا ہے۔ یوں یہ گزشتہ صرف دو ماہ کے دوران امریکہ میں کسی بڑے بینک کے ناکام ہو جانے کا تیسرا واقعہ ہے

تفصیلات کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے مالیاتی تحفظ اور جدت پسندی کے محکمے (DFPI) نے گزشتہ روز یکم مئی کو بتایا کہ اسٹیٹ ریگولیٹرز نے فرسٹ ریپبلک بینک کو بند کر کے اس کا انتظام فوری طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے

ساتھ ہی کیلیفورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل پروٹیکشن اینڈ انوویشن نے بتایا کہ اس نے فرسٹ ریپبلک بینک کے بارے میں ایک ایسے معاہدے پر اتفاق بھی کر لیا ہے، جس کے تحت اس بینک کے سارے اثاثے جے پی مورگن چیز ایند کمپنی اور نیشنل ایسوسی ایشن کو فروخت کر دیے جائیں گے

کیلفورنیا کا فرسٹ ریپبلک بینک گزشتہ محض دو ماہ کے عرصے میں امریکہ کا ایسا تیسرا بڑا بینک ثابت ہوا ہے، جسے کاروباری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے

کیلیفورنیا کے اسٹیٹ ریگولیٹرز کی طرف سے فرسٹ ریپبلک بینک کا کنٹرول سنبھالنے کے فیصلے کے بعد ڈی ایف پی آئی نے فیڈرل ڈیپازٹ انشورسن کارپوریشن (FDIC) کو فرسٹ ریپبلک بینک کا ‘ریسیور‘ بھی نامزد کر دیا تھا

اس نامزدگی کے بعد فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ فرسٹ ریپبلک بینک میں جمع کردہ تمام رقوم اور اس ادارے کے اثاثے جے پی مورگن چیز بینک کو متنتقل کر دیے جائیں گے

اس کا نتیجہ یہ کہ اب فرسٹ ریپبلک بینک کی امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں قائم چوراسی شاخیں اسی ہفتے کاروبار کے پہلے دن فرسٹ ریپبلک بینک کی شاخوں کے طور پر نہیں بلکہ جے پی مورگن چیز بینک کی شاخوں کے طور پر کھولی جائیں گی

واضح رہے کہ سان فرانسسکو میں قائم فرسٹ ریپبلک بینک کو اس سال مارچ کے اوائل میں امریکہ کے دو دوسرے اور قدرے بڑے بینکوں، سیلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک کے کاروباری اور مالیاتی طور پر ناکام ہو جانے کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا

گزشتہ تقریباً دو ماہ سے یہ بینک نہ صرف اپنی بقا کی کوششیں کر رہا تھا بلکہ ساتھ ہی ماہرین کے یہ خدشات بھی شدید تر ہوتے جا رہے تھے کہ فرسٹ ریپبلک بینک ایک آزاد اور خودمختار مالیاتی ادارے کے طور پر زیادہ دیر تک کام نہیں کر سکے گا

اور پھر یہی ہوا، بالآخر کیلیوفورنیا کے اسٹیٹ فنانشل ریگولیٹرز کو اس بینک کو اپنے کنٹرول میں لیتے ہی بنی۔

Tags:

bank collapsebank failuresfirst republic bankfirst republic bank collapsefirst republic bank newshow to be a millionaire in 3 yearshow to build wealth in your 20show to invest in real estateis money safe in the banks?is my money safe in the bank right nowjoe biden on us bank failuresignature banksignature bank collapsesilicon valley banksilicon valley bank collapsesilicon valley bank newsus bank failureus third bank failure
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آج میں کس کی حمایت کروں؟

Next

عمران خان کے خلاف توہینِ مذہب کا قانون بطور ہتھیار استعمال کیا گیا: امریکی کمیشن کی رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme