وہ کھانے، جو ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں

ویب ڈیسک

آپ کے جسم کے کس حصے میں ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ والی سپائنل کورڈ یا حرام مغز سے بھی زیادہ نیورون ہوتے ہیں اور وہ مرکزی نظام عصبی کے تحت کام کرنے کے بجائے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں؟

شاید ’معدے کی آنت‘ آپ کا پہلا جواب نہیں تھا، لیکن ہماری آنتیں لاکھوں کروڑوں نیورون سے جڑی ہوئی ہیں اور شاید اسی لیے اسے ہمارے ’دوسرے دماغ‘ کا نام دیا گیا ہے

خوراک کے جسمانی صحت پر اثرات تو کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، لیکن خوراک اور بے چینی کا تعلق بھی محققین کے لیے برسوں سے پسندیدہ موضوع رہا ہے

تحقیق بتاتی ہے کہ ہماری ذہنی صحت اور جو ہم کھاتے ہیں، اس میں گہرا تعلق ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہماری خوراک ہماری ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے، جس میں بے چینی بھی شامل ہے

اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ کھانے ہماری بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جن کھانوں میں ٹرپٹوفان ہوتا ہے وہ بے چینی کے مقابلے میں ہماری مدد کرتے ہیں

ٹرپٹوفان امینو ایسڈ ہے، جو جسم میں سیروٹونین پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے، جو مُوڈ اور جذبات کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے

دراصل سیروٹونین ہمارے جسم میں ایک کیمیائی پیغام پہنچانے والے کا کردار ادا کرتا ہے، جو آنتوں کے ساتھ جسم کے کئی کام کو متاثر کرتا ہے۔ یہ نفسیاتی بےترتیبی سے بھی منسلک ہے

طویل مدتی دباؤ سے سیروٹونین کی سطح کم ہو سکتی ہے، جو ہمارے موڈ کے ساتھ ہمارے جذباتی حالات، تشویش اور خوشی کو متاثر کر سکتے ہیں

اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے موڈ اور ہمارے معدے کو جو چیز جوڑتی ہے وہ 80 سے 90 فیصد تک نظام ہاضمہ میں بننے والے سیروٹونین ہیں

اسی طرح جن کھانوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں، وہ بے چینی کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوتے ہیں۔ یہ جسم میں سوزش بھی کم کرتے ہیں، جس کا تعلق بے چینی سے ہے

آئیے جانتے ہیں وہ کون سے کھانے ہیں جو بے چینی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں:

سالمن

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور سالمن مچھلی دماغ میں سوزش کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور دماغ کو صحت مند رکھتی ہے۔ یہ مُوڈ اور جذبات کو ٹھیک کرنے اور بے چینی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائیڈز ہوتے ہیں، جو دماغ کو ٹھیک طرح سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس میں میگنیشیئم بھی ہوتی ہے جو کہ بے چینی کی سطح کو کم کرتی ہے

بلیو بیریز

بلیو بیریز اینٹی اوکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ دباؤ کو کم کرنے اور سکون کو بڑھاتے ہیں

ہلدی

ہلدی میں کُرکیومِن ہوتی ہے جس میں سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں جس سے دماغ بہتر انداز میں کام کرتا ہے اور اس سے بے چینی میں کمی ہوتی ہے

مَگر ناشپاتی

مَگر ناشپاتی میں فائدہ مند چربی ہوتی ہے جس سے مزاج میں بہتری اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔ یہ وٹامن بی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے جس سے دباؤ کم ہوتا ہے

بادام

بادام میگنیشیئم کا بہترین ذریعہ ہیں، جس سے مزاج میں بہتری اور بے چینی میں کمی ہوتی ہے۔ یہ فائدہ مند چربی اور پروٹین سے لبریز ہوتے ہیں، جس سے خون میں شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے اور سکون ملتا ہے

گُلِ بابونہ کی چائے

گُلِ بابونہ کی چائے سے بے چینی کم ہونا ثابت ہے اور اِس سے بہتر نیند آتی ہے۔ اِس میں اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جس سے سوزش میں کمی ہوتی ہے اور دماغ بہتر کام کرتا ہے

کیفیر

کیفیر ڈیری مشروب ہے، جس میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جس سے جسم کی طاقت بہتر ہوتی ہے اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔ اس میں سیروٹونِن ہوتا ہے جو مزاج کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں سکون پیدا کرتا ہے

پالک

پالک میں غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسا کہ میگنیشیئم، وٹامن سی اور فولیٹ جن سے مزاج میں بہتری آتی ہے اور بے چینی میں کمی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close