Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکہ کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں 83 لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

By Akhtar Rasool
مئی 4, 2023 2 Min Read
0

امریکہ میں قرضوں کی بالائی حد نہ بڑھنے کی صورت میں معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث خدشہ ہے کہ تراسی لاکھ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کاؤنسل آف اکنامک ایڈوائزرز کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکہ پر ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں گہرے طویل المعیاد اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جن میں کئی لاکھ ملازمتوں کا ختم ہونا بھی شامل ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل مدت کے ڈیفالٹ کی صورت میں امریکی معیشت لگ بھگ 6.1 فی صد سکڑ سکتی ہے

تاہم ساتھ ہی کاؤنسل کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ مختصر دورانیے کے لیے بھی ڈیفالٹ کرتا ہے اور اس کو فوری طور پرحل کر لیا جاتا ہے، تو اس سے معیشت لگ بھگ 0.6 فی صد سکڑ سکتی ہے اور کم از کم پانچ لاکھ ملازمتوں کا نقصان ہو سکتا ہے

واضح رہے کہ امریکہ کے قرضوں کی حد میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور اس خدشے کا اظہار وزیرِ خزانہ جینٹ ییلن نے کانگریس ارکان کو بھیجے گئے خطوط میں بھی کیا ہے

امریکی حکومت کی قرض حاصل کرنے کی حد تین سو دس کھرب ڈالر سے زائد ہے۔ بعض حکام قرض کی حد میں اضافے پر زور دے رہے ہیں

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیرِ خزانہ جینٹ ییلن نے پیر کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو ارسال کیے گئے خط میں خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس نے قرضوں کی بالائی حد کو معطل یا اس میں اضافہ نہ کرنے کا فوری فیصلہ نہ کیا تو یکم جنون تک ملک کے ڈیفالٹ کی حد تک پہنچنے کا خدشہ موجود ہے

انہوں نے کانگریس پر زور دیا تھا کہ امریکہ کے اعتماد اور کریڈٹ کے تحفظ کے لیے ممکنہ طور پر جلد از جلد اقدامات کیے جائیں

دوسری جانب صدر جو بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کانگریس پر زور دے رہے ہیں کہ قرضوں کی حد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مزید قرض لے کر ملک کی معیشت کو چلایا جا سکے

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے زیرِ کنٹرول ایوانِ زیریں میں گزشتہ ہفتے ایک بل منظور کیا گیا تھا، جس میں قرضوں کی حد میں تو اضافہ کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے اخراجات محدود کرنے پربھی زور دیا گیا ہے

اسی اثنا میں بدھ کو امریکہ کے مرکزی بینک ’یونائیٹڈ اسٹیٹس فیڈرل ریزروو سسٹم‘ نے آئندہ سہ ماہی کے لیے شرح سود میں 0.25 فی صد کا اضافہ کر دیا ہے

فیڈرل ریزروو کے اس فیصلے کے بعد امریکہ میں شرح سود پانچ فی صد سے بڑھ کر 5.25 فی صد ہو گئی ہے

خیال رہے کہ امریکہ میں شرح سود میں یہ مسلسل دسویں بار اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے حالیہ فیصلے کے بعد ملک میں شرح سود گزشتہ سولہ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Tags:

beauty and the beastfox business the evening edithunter biden court hearingJobslimited edition consolemark of the hawkmark of the hawk 1957mark of the hawk moviemeet the press nowsquawk on the streetSupreme Courtthe evening editthe evening edit tonightthe lion kingthe man who doesn't sleepthe mma hourthe mma hour with ariel helwanithe nightmare before christmasthe prince of egyptthe road to el doradothe situation room
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’آنر‘ کا بڑا اعلان، ایپل کے ’آئی او ایس’ سے بہتر آپریٹنگ سسٹم بنائے گا!

Next

پاکستان اور آزادیِ صحافت: ”ملک چھوڑ دیا، لیکن پھر بھی محفوظ نہیں“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme