شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہو سکتا ہے!

ویب ڈیسک

عام طور پر شہر کی شور شرابے والی اور اعصاب شکن زندگی سے اکتا جانے والے لوگوں کو لگتا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں جا کر بس جانا اس مسئلے کا ایک مثالی حل ہے، لیکن ایک تحقیق کے مطابق ایسا کرنا زندگی میں سکون کا ضامن نہیں ہو سکتا

تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو پھیلتے مضافاتی علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں، ان کو ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ اطراف میں تھوڑے لوگوں کے ہونے کے باعث معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں کمی اور اجتماعیت کا عدم احساس ہے، جو ذہنی صحت کو بہتر کرنے کا سبب ہوتے ہیں

امریکا کی ییل یونیورسٹی اور ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کے محققین نے ڈنمارک میں تیس برس کے عرصے میں بننے والے علاقوں کی سیٹلائیٹ تصاویر اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقشہ سازی کی

محققین نے دیکھا کہ تقریباً پچھتر ہزار کی آبادی والے علاقے کے افراد میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی، جبکہ اس دورانیے میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد آبادی والے علاقے میں لوگوں میں یہ کیفیت نہیں پائی گئی

مطالعے سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ وہ شخص جو مضافاتی علاے میں زندگی گزار رہا ہوتا ہے، اس کے شہر میں رہنے والوں کی نسبت ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے خطرات دس سے پندرہ فی صد زیادہ ہوتے ہیں

تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بلند عمارتوں اور کم کثافت والے گھروں کے مجموعے کا تعلق شہر میں رہنے والوں کو لاحق کم خطرے سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close