Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام پر ناپسندیدہ کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے

By Akhtar Rasool
جون 4, 2023 2 Min Read
0

سوشل نیٹ ورکنگ کے دور میں جہاں رابطے کی متعدد ایپلیکیشنز موجود ہیں، وہیں صارفین کو غیرضروری اور ناپسندیدہ تبصروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے

غیرضروری کمنٹس کو بلاک کرنے کے لیے بھی سوشل میڈیا کی ایپلیکیشنز میں خصوصی آپشن فراہم کیا جاتا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین نامناسب کمنٹس کو اپنی ایپلیکیشن پر بلاک کر سکتے ہیں

سوشل میڈیا کی رابطہ ایپلیکیشنز سے تقریباً ہر شخص ہی جڑا ہوا ہے۔ اس حوالے سے بیش تر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے، خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیچ پر بلاک کیا جا سکے، جو ان کے لیے غیرمناسب ہوں

انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ وہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں

گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیرمناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں، جس کے لیے چند آسان اقدامات ہیں، جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں:

– انسٹاگرام اپیلی کیشن میں لاگ ان کریں بعدازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں

– پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے ’سیٹنگز اینڈ پرائیویسی‘ کو کلک کیا جائے

– ’سیٹنگز اینڈ پرائیوسی‘ میں نیچے کی جانب آپشن ’دوسرے آپ سے کیسے انٹریکٹ کریں‘ میں جائیں اور وہاں ’کمنٹس‘ کو اختیار کریں

– کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے، جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے، اس کا نام جو آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں

اس کے علاوہ آپ صرف مخصوص افراد کو کمنٹس کی اجازت دینا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے

اس کے لیے جو طریقہ کار کمنٹس کو بلاک کرنے کا تھا، انہی نکات کو فالو کریں اور جہاں ’کمنٹس‘ کا آپشن آئے اسے کلک کرنے کے بعد ’کمنٹس کی اجازت‘ کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں، اس کا نام درج کر دیں

جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہوگا، کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ کسی اور کو دکھائی نہیں دیں گے

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز میں موجود انسٹاگرام ایپلیکیشن ’میٹا کمپنی‘ کی ملکیت ہے، جس پر وڈیوز اور فوٹوز شیئر کی جا سکتی ہیں۔ انسٹاگرام ایپلیکیشن پر اپ لوڈ کی گئی وڈیوز اور فوٹوز شیئر کرنے کے مختلف قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، جن پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے

پوسٹ کی گئی فوٹوز اور وڈیوز خاص یا عام استعمال کے لیے اجازت دینا ہوتی ہے۔ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹوں کو لائیک اور شیئر کیا جا سکتا ہے

حال ہی میں انسٹاگرام نے چیٹ سروس اور ایک پوسٹ میں مختلف تصاویر یا وڈیوز کو ایڈ کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا ہے

علاوہ ازیں اپنی حریف کمپنی ’سنیپ چیٹ‘ کی طرح اب انسٹاگرام میں بھی اسٹوریز اور وڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

Tags:

block comments on instagramhow to block comments on instagramhow to block comments on instagram posthow to block spam comments on instagramhow to block unwanted instagram commentshow to control comments on instagramhow to hide comments on instagramhow to limit comments on instagram 2022how to stop spam comments on instagramhow to stop spam messages on instagramhow to turn off comments on instagramInstagraminstagram commentsinstagram spam comments
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کھلائے ہیں آگ میں پھول، زندانی نثر یا جیل میں لکھا ادب

Next

شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہو سکتا ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme