Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

لکھنے کی عادت کے انسانی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 28, 2023 2 Min Read
0

یہ تو عام اور معلوم بات ہے کہ مناسب خوراک، بہتر نیند اور روزانہ کی ورزش سے ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ’تحریر‘ کے بھی ایسے ہی اثرات جسم پر مرتب ہوتے ہیں، جو ورزش کرنے یا بہتر نیند کے بعد حاصل ہوتے ہیں

جی ہاں، ماہرین اور محققین نے لکھنے کی عادت کو انسانی صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے، خاص طور پر ادب اور اشعار لکھنے سے انسانی صحت پر کافی مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ شعرا اور ادیبوں کی زندگی دیگر افراد سے زیادہ پرسکون اور طویل ہوتی ہے

’ریڈرز ڈائجسٹ‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کورٹیسول‘ ہارمون ہی جسم انسانی پر مثبت اثرات مرتب کرنے کا باعث ہے۔ جب کوئی شخص ذہنی تناؤ میں ہوتا ہے تو اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے غدود میں ’ایڈرینل‘ نامی مواد پیدا ہوتا ہے، جس کی کثرت سے پیٹ کی چربی میں اضافہ ہوتا ہے۔علاوہ ازیں جلد کی خشکی بھی بڑھ جاتی ہے

یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادیب اور شاعر جب اپنی تخلیق میں مصروف ہوتے ہیں تو ان میں اس مضر ہارمون کے اخراج میں نمایاں کمی ہوتی ہے، جس سے انہیں ذہنی راحت ملتی ہے اور اس کے اثرات جسم پر بھی مرتب ہوتے ہیں

ماہرین کہتے ہیں ”جب آپ قلم ہاتھ میں لے کر اپنے افکار و خیالات کو کاغذ پر منتقل کرتے ہیں تو گویا یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ نے ہاتھ میں سوئی پکڑی ہوئی ہو جو دکھائی نہیں دیتی، آپ اپنے ذہن سے نکلنے والے غیرمرئی دھاگے کو سوئی میں پروتے ہوئے افکار کو سیتے ہیں، جس سے آپ کو ذہنی سکون ملتا ہے۔ یہ عمل بلکل ایسے ہی ہے جیسا کہ آپ کو اپنے کپڑوں کی الماری میں رکھے بے ترتیب کپڑوں کو مرتب کرنے کے بعد سکون کا احساس ہوتا ہے۔“

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے ”جب انسان اپنے خیالات کو ضابطہ تحریر میں لاتا ہے تو وہ قدرے پرسکون ہو جاتا ہے، جس سے اسے تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے جو اس کی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے“

رپورٹ کے آخر میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ لکھاریوں کی زندگی زیادہ پرلطف اور پرسکون ہوتی ہے کیونکہ وہ زیادہ تر ذہنی خلفشار میں مبتلا نہیں رہتے۔ اپنی سوچوں کو ایک رخ دیتے ہیں اور انہیں صفحہ قرطاس پر مرتب کر دیتے ہیں جو ان کی تخلیق ہوتی ہے۔ اس کے باعث وہ سکون حاصل کرتے ہیں۔

Tags:

department of health and human serviceshabitshabits of successful peoplehealthy habitsthe 7 habits of highly effective people audiobookthe 7 habits of highly effective people audiobook fullthe 7 habits of highly effective people by stephen coveythe 7 habits of highly effective people reviewthe 7 habits of highly effective people summarythe power of positive thinkingthe seven habits of highly effective people (book)us department of health and human services
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الارم سنوز کرنا دماغ کے لیے اچھا بھی ہو سکتا ہے: سائنسی تحقیق

Next

کیموتھراپی کی تکلیف جھیلتے مریض، ان کے اہلِ خانہ اور معاشرے کے منفی رویے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme