ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﻧﮯ مالی ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﺟﻤﻊ ﻧﮧ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﭘﺮ 154 ارکانِ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ کی ﺭﮐﻨﯿﺖ ﻣﻌﻄﻞ ﮐﺮ ﺩﯼ یے ، ﻣﻌﻄﻞ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﺳﺎﺯﯼ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻧﮩﯿﮟ لے سکیں ﮔﮯ. معطل ہونے والے 154 اراکین میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، علی زیدی، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث الیکشن کمیشن نے 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے، جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، علی زیدی، خالد مقبول صدیقی، عامر لیاقت اور فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں، جب کہ تین سینیٹرز مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 48،کے پی اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے، اور ان میں سردار یار محمد رند اور اختر لانگو بھی شامل ہیں
ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺯﯾﮟ ﻣﺎﺋﺰﮦ ﺣﻤﯿﺪ، ﺷﯿﺰﺍ ﻓﺎﻃﻤﮧ ، ﺍﻭﯾﺲ ﻟﻐﺎﺭﯼ، ﺣﺴﻨﯿﻦ ﻋﻠﯽ ﻣﺮﺯﺍ، ﺗﯿﻤﻮﺭ ﺗﺎلپور، ﺷﻮﮐﺖ ﯾﻮﺳﻔﺰﺋﯽ ،ﮐﺎﻣﺮﺍﻥ ﺑﻨﮕﺶ ﮐﯽ ﺭﮐﻨﯿﺖ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻄﻞ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ
الیکشن کمیشن نے فیصلے سے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی
واضح رہے کہ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ 15 ﺟﻨﻮﺭﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺛﺎﺛﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﺟﻤﻊ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﺭﺍﮐﯿﻦ کی ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﯽ ﺭﮐﻨﯿﺖ ﻣﻌﻄﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔