چنیوٹ ؛ گوداموں میں چھپائی گئی 3 لاکھ کلو سے زائد چینی پکڑی گئی

نیوز ڈیسک

چنیوٹ : صوبہ پنجاب میں چنیوٹ انتظامیہ کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے تین لاکھ کلو سے زائد چینی اور ستر ہزار کلو گھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے گوداموں میں چھپائی گئی لاکھوں کلو چینی اور گھی برآمد کیا

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ضلع بھر میں کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ دکاندار مقامی چینی 90 روپے میں ہی بیچیں

سرگودھا میں بھی حکومت پنجاب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی 8 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے پر پچاس کلوگرام کے پانچ سو تھیلے چینی قبضے میں لی گئی ہے

اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز نے چار اسٹورز کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ  تحصیل بھر میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close