Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

-Japanese-man-blew-up-the-house-in-an-attempt-to-kill-cockroaches
خبریںاہم ترینتازہ ترین

کاکروچ مارنے کی کوشش میں جاپانی شخص نے گھر دھماکے سے اڑا لیا!

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2023 2 Min Read
0

محاورہ مشہور ہے ’کلیجی کھانے کے چکر میں پورا اونٹ ہی ذبح کر دینا‘ ، جاپان میں ایک چون سالہ شخص نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، جب انہوں نے کاکروچ مارنے کی کوشش میں غلطی سے اپنے اپارٹمنٹ کو ہی دھماکے سے اڑا دیا

ایک جاپانی روزنامہ مینیچی شمبن کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک جاپانی شخص کی ایک کاکروچ کو مارنے کی کوشش اس وقت خطرناک موڑ اختیار کر گئی جب کیڑے مار دوا کے زیادہ استعمال نے اس کے کماموٹو اپارٹمنٹ میں دھماکہ کر دیا

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 10 دسمبر کو کیڑے مار دوا کا بےدریغ استعمال کیا تھا، جس سے ان کے اپارٹمنٹ میں رات کے بارہ بجے دھماکہ ہوا۔ یہ اپارٹمنٹ کیوشو نامی جزیرے میں کواموٹو میں واقع ہے، جو ہیروشیما کے جنوب مغرب میں دو سو تیس میل کے فاصلے پر ہے

جاپانی اخبار مینیچی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق شخص کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تاہم اس کے جاپانی ہیٹنگ ٹیبل کوٹاسو کے نزدیک جلنے کے نشانات پائے گئے

شہر کے علاقے چوو وارڈ میں قائم اپارٹمنٹ میں اس نامعلوم شخص نے ایک کاکروچ دیکھا اور اس کو مارنے کی غرض سے کیڑے مار دوائی کا بڑے پیمانے پر چھڑکاؤ کر دیا

کوماکوٹو پریفیکچرل پولیس کے مطابق ایک لمحے کے بعد ہی اپارٹمنٹ میں دھماکہ ہو گیا

دھماکا اس شدت سے ہوا کہ بالکونی میں کھڑکی بھی ٹوٹ گئی

جاپان کے نیشنل کنزیومر افیئرز سینٹر کو اس نوعیت کی متعدد شکایات موصول ہوتی ہیں، جن میں بجلی کے کنکشن کے آوٹ لیٹس کے قریب اسپرے کیا جاتا ہے

اسٹرئٹ ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ مختلف کیڑے مار دوائیوں کی کمپنیوں کے مطابق بجلی کے کنکشن کے آوٹ لیٹس کے قریب سپرے کرنا خطرناک ہوسکتا ہے اور نقصان کا خدشہ رہتا ہے

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیر بحث رہا، جس میں بہت سے صارفین کو ان حالات میں مذاق کی سوجھی

صارفین نے مزاحیہ انداز میں کاکروچ کی قسمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں اور اس کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے انتہائی اقدامات کے بارے میں ہلکے پھلکے تبصرے شیئر کیے

ایک سوشل میڈیا صارف نے انسٹاگرام پر پوچھا: ’لیکن سب بھی یہ سوال اپنی جگہ پر موجود ہے کہ کیا کاکروچ مر گیا؟‘

ایک صارف نے لکھا ”کاکروچ ہنستے ہوئے پڑوسیوں کے اپارٹمنٹ کی طرف فرار ہو گیا“

ایک اور صارف نے کاکروچ کو کچل کر مارنے کا طریقہ بہترین گردانا

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا: ’کیا آپ کو یقین ہے؟ وہ (کاکروچ) اس سے بھی بدتر حالات میں زندہ بچ جاتے ہیں۔‘

کسی اور نے لکھا: ’کاکروچ زہر سے نہیں، ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو کر مرا۔‘

یہ واقعہ امریکہ میں ایک سابقہ واقعہ کی عکاسی کرتا ہے، جہاں اوہائیو کی ایک خاتون نے 2017 میں شراب پی کر بیڈ بگز کو مارنے کی کوشش کرتے ہوئے غلطی سے اپنے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے اور دس افراد بے گھر ہو گئے۔

Tags:

are there cockroaches in japanCockroachcockroach in housecockroach infestationcockroach trapscockroachecockroachescockroaches incockroaches in homecockroaches in japancockroaches in my apartment in japangerman cockroachgerman cockroachesget rid of cockroachesgetting rid of cockroaches in japanhome remedies for cockroacheshow common are cockroaches in japanhow to get cockroaches out of househow to get rid of cockroacheshow to get rid of cockroaches in apartmentshow to get rid of cockroaches in japanhow to get rid of cockroaches in kitchenhow to kill cockroacheshow to kill cockroaches in japanjapanjapan - cockroaches used in sciencejapan turns cockroaches into robotsjapanese cockroachesoggy and the cockroachesroaches in japanwarning signs you have cockroaches in your home
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
What-are-WhatsApps-Big-Changes-Pin-Message
Previous

واٹس ایپ کی بڑی تبدیلیاں، ’پِن میسج فیچر‘ اور ’ون ٹائم ویو وائس میسج‘ کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں

Muzaffargarh-After-killing-the-children-
Next

مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کے بعد ان کا ’گوشت پکانے والا‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme