سگریٹ نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانا آسان، ڈاکٹرز نے حل بتا دیا

ویب ڈیسک

اگر آپ تمباکو نوشی سے چھٹکارا پانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے

ارجنٹائن کے ڈاکٹروں نے سائٹیسین cytisine نامی دوا دریافت کی ہے، جو نیکوٹین کی طلب کو آہستہ آہستہ ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سائٹیسین نامی دوا کھانے سے انسان سگریٹ نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں دو گنا زیادہ کامیاب ہو سکتا ہے

تمباکوشی سے چھٹکارا پانا مشکل ہے، لیکن ناممکن نہیں، دنیا میں کئی اس بُری عادت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن نیکوٹین کی شدید طلب انہیں ایسا کرنے میں ناکام بنا دیتی ہے

اگرچہ کئی لوگ تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے ویپنگ (الیکٹرانک یا ای سیگریٹ) کا استعمال کرتے ہیں، البتہ ارجنٹائن کے ڈاکٹرز نے سائٹیسین cytisine نامی دوا دریافت کی ہے، جو نیکوٹین کی طلب کو آہستہ آہستہ ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے

ایک قدرتی طور پر پایا جانے والا مادہ ہے، جو لیبرنم کے بیجوں میں پایا جاتا ہے، تمباکو نوشی کی طلب ختم کرنے والے افراد کی مدد کے لیے ڈاکٹرز سے اس پر تحقیق کی ہے۔

یہ تحقیق ارجنٹائن کے ڈاکٹروں نے کی ہے، جس کے نتائج جسے ایڈکشن نامی جرنل میں شائع کیے گئے ہیں۔

سائٹیسین نامی دوا وسطی اور مشرقی یورپ میں کئی سالوں سے استعمال ہو رہی ہے، حالانکہ یہ امریکا سمیت بیشتر ممالک میں قابل رسائی نہیں ہے، تاہم اس دوا کو حال ہی میں برطانیہ میں ریگولیٹری منظوری ملی ہے اور توقع ہے کہ یہ دوا اس ماہ کے آخر میں دستیاب ہوگی، تاہم پاکستان میں یہ دوا ابھی دستیاب نہیں ہے

ارجنٹائن میں محققین نے بارہ کنٹرول ٹرائلز کا تجزیہ کیا، جس میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی کامیابی کی شرحوں کا موازنہ کیا گیا جو سائٹسائن، پلیسبو، ویرینیک لائن کا استعمال کرتے ہیں۔

محققین کو معلوم ہوا کہ لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد کرنے میں سائٹسائن کی دوا دیگر ادویات سے دوگنا زیادہ موثر تھیں۔

برطانیہ میں گزشتہ پچاس سالوں میں سگریٹ نوشی میں نمایاں کمی کے باوجود کئی لوگوں کی اموات کی یہ بنیادی وجہ ہے، رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سےموت کےمنہ چلے جاتے ہیں۔

اس کےعلاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیرقیادت ایک مطالعے میں تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ اور سائٹسائن سو میں سے تقریباً چودہ افراد کو سگریٹ نوشی کی عادت ختم کرنے میں مددگار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close