مشہورِ عالَم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت اطالوی کلب یووینٹس نے لیون کو دو ایک سے شکست دے دی لیکن وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے سے نہیں بچا سکے، جب کہ مجموعی سکور کی برابری اور اوے گول پر میچ ہارنے والی فرنچ ٹیم لیون نے چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے.
چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنلز کے سیکنڈ لیگ LEG میں یووینٹس اور فرنچ کلب لیون آمنے سامنے ہوئے، فرنچ کلب کے ڈیپے نے کھیل کے بارہویں منٹ میں پنلٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی۔
جواب میں کھیل کے 43ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا. کھیل کے ساٹھویں منٹ میں یوونٹس کو پنلٹی کک ملی، جسے رونالڈو نے گول میں بدل کر برتری حاصل کی۔
اس طرح دو ایک کی اس جیت سے مجموعی سکور دو دو رہا، فروری میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ LEG یعنی اوے گول کی بنیاد پر لیون کو چیمپئنز لیگ کے کوراٹر فائنل میں جگہ مل گئی ہے۔
یووینٹس کے ڈفینڈر میتھس نے میچ کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی مایوس ہیں۔ ہم نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی لیکن یہ کافی نہیں تھا۔ ہمارے پاس اسے 3-1 بنانے کے امکانات تھے اور ہم ایسا نہیں کر پائے، اور یہ ہماری غلطی ہے۔ ہم بہت جلد باہر چلے گئے ہیں۔
میگا ایونٹ سے آؤٹ ہونے کے ردعمل میں اطالوی کلب یووینٹس نے کوچ مارزیو سیری کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔