ان کے روشن ہونے پر یوں لگتا ہے جیسے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے باہر کا منظر دکھائی دے رہا ہو..
اگر دل فضائی سفر کے لیے مچل رہا ہو، خواہش ہو کہ ہواؤں میں اڑتے ہوئے جہاز کی کھڑکی سے نظر آتے بادلوں کے ساتھ ایک سیلفی لی جائے… لیکن جیب صاحبہ ہوائی جہاز کا مہنگا ٹکٹ خریدنے کی اجازت نہ دے رہی ہو، تو اب خواہش ’’ایئرپلین ونڈو لیمپ‘‘ سے پوری کی جا سکتی ہے
جنوبی کوریا کی ایک کمپنی ’’ون روم میکنگ‘‘ نے ایسے ایل ای ڈی لیمپ تیار کیے ہیں، جن پر ہوائی جہاز کی کھڑکی سے کھینچی گئی حقیقی تصویریں موجود ہیں
ان ایل ای ڈی لیمپس کے روشن ہونے پر یوں لگتا ہے جیسے ہوائی جہاز کی کھڑکی سے باہر کا منظر نظر آ رہا ہو
یہ ایل ای ڈی لیمپس اُن سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے مفید ہیں جو ہوائی جہاز میں قدم رکھے بغیر بھی اپنے فالوورز کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ وہ ’’اصل میں‘‘ فضائی سفر کر رہے ہیں
یعنی یہ ’’ایئر پلین ونڈو ایل ای ڈیز‘‘ حقیقت سے اتنی قریب ہیں کہ ان کے ساتھ تصویریں کھینچ کر سوشل میڈیا پر ’’جھوٹا بھرم‘‘ قائم کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ آج کل رواج ہے
کمپنی کے مطابق ان لیمپس کی قیمت تقریباً پانچ ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، اب بھرم ہی قائم کرنا ہے، اتنا خرچہ تو کرنا ہی پڑے گا نا.