نان فائلرز کی موبائل سم بلاک، بجلی گیس کنکشن منقطع: حکومت نے ایف بی آر کو اختیار دے دیا

ویب ڈیسک

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر کو تمام اختیارات دے دیے، جس کے تحت نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع اور موبائل سم بلاک کر دی جائے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس بل پیش کر کے اعتراضات پر گفتگو کی گئی

نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ایف بی آر کو بنیادی سہولیات منقطع کرنے کے اختیارات تفویض کردیے گئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرنے والے کی موبائل سم بلاک جبکہ بجلی اور گیس کنکشن بھی کاٹ دیا جائے گا اور ریٹرن جمع کرنے کے بعد یہ سہولیات دوبارہ اُسے فراہم کی جائیں گی

ایف بی آر ترجمان بتایا کہ متعلقہ شخص کا نام موبائل فون، بجلی اور گیس کمپنی کو بھیجا جائے گا تاکہ اُس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی حمایت کردی

دوسری جانب سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی شخص ایف بی آر کی ریٹرن کے لئے آخری تاریخ کو سنجیدہ نہیں لیتا، ٹیکس گوشوارے ہر وقت جمع کرانے کی اجازت ہونی چاہئے

انہوں نے موبائل سم بلاک کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہسپتالوں کے باہر لائنز لگ گئی تھیں، ہمیں امید ہے کہ یہ قدم کامیاب ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close