تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے پی کے نے سیاحتی مقامات کی رونقوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے جاری کردہ ایس او پیز میں تمام سیاحوں کے لئے فیس ماسک کا استعمال اور سینی ٹائزر لازمی قرار دیا ہے۔
جب کہ سیاحوں کی آمد کے لئے تمام داخلی راستوں پر بخار چیک کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔
ایس او پیز کے مطابق تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی ، جب کہ ہوٹل میں اجتماعات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ہوٹل سے باہر ہی اجتماع کی اجازت دی گئی ہے.
محکمہ صحت نے دیگر جو ایس او پیز جاری کی ہیں ان کے مطابق تمام سیاحتی مقامات میں ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنا ہوگا۔
بیمار ہونے والے سیاحوں کو صحت مند سیاحوں کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوز ایس او پیز پر عمل درامد اور مانیٹرنگ کے زمہ دار ہونگے۔
مشتبہ کورونا متاثر سیاح کو جلد ہی قریبی ہیلتھ سینٹرسے رجوع کرنا ہوگا۔
سیاحتی مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ سیاحوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ کورونا سے آگاہی اور صابن سے باربار ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں اور خود بھی اس پر عمل کریں.
بہت زیادہ مجمع اکٹھا ہونے کی ممانعت ہوگی.
سیاحوں کو جگہ جگہ کورونا سے آگاہی پر مبنی بینر اور پمفلٹ تقسیم کرنا ہونگے۔
سیاحوں کے لئے ہوٹل اور ریسٹورنٹ آنے اور جانے کا وقت مقرر ہوگا.
تمام سیاحتی مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔
ہوٹل انتظامیہ کے لئے ہوٹل کے کمروں کو سینی ٹائز کرنا لازمی ہوگا۔
ہوٹل اور ریستوران کے عملے کے لئے کورونا سے بچاؤ کٹ پہننا لازمی ہوگا۔