گرین لائن بس سروس سے متعلق کراچی والوں کے لیے خوشخبری

نیوز ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی

رپورٹ میں کہا گیا کہ 24 کلومیٹر ٹریک کا فیز-ون مکمل ہو چکا، دوسرا فیز مارچ 2021ع تک مکمل ہوجائے گا

وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 بسیں جلد کراچی پہنچ جائیں گی، جس کے لئے تمام ٹینڈرز ہو چکے ہیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن بسوں کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ بھی طے پا چکا ہے

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ گرین بس چلانے کے لئے سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا جائے گا

عدالت نے درخواست گزار کو جوابی دلائل کے لئے تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close