آج تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، کل کا کچھ نہیں پتا! ایم کیوایم

نیوز ڈیسک

ایم کیو ایم نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دنوں ہونے والے ظہرانے میں اپنی عدم شرکت پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  تحریک انصاف سے مسلسل ناراض ہے، ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ تین سال میں وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے ظہرانے میں شرکت نہیں کی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے مشاورتی اجلاس میں  حتمی طور پر فیصلہ نہیں ہو سکا

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت پر ایم کیو ایم کو سندھ میں سینیٹ کی دو نشستوں کی پیشکش کی ہے تاہم ایم کیو ایم ابھی اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہے

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید کا کہنا ہے کہ آج تک تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کل کا کچھ نہیں پتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ظہرانے کا دعوت نامہ تاخیر سے ملا ہماری کوئی ناراضگی نہیں جبکہ عامر خان نے ایک اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 ووٹ بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور  گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں  رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے

ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے اراکین اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے، ان حالات میں سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے

گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق  وفد نے گورنر سندھ کو اراکین اسمبلی کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اوروفد  نے گورنر سندھ کو وزیرِاعظم تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close