آج سے پرائیوٹ اسپتالوں میں مفت کووڈ ویکسین لگے گی

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ سندھ کوکورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ پرائیوٹ اسپتالوں میں سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کووڈ ویکسین دی جائے گئی اور وہ مفت میں لگائیں گے
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ کے علاوہ مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹریز تعلیم، اسکول ایجوکیشن، فنانس، انڈسٹریز، کمشنر کراچی، پروفیسر سعید قریشی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ کووڈ کیسز کل سے کراچی میں بڑھ رہے ہیں، شہر میں 5فیصد سے بڑھ کر 14اعشاریہ 23 فیصد ہوگیا ہے جبکہ حیدرآباد 18اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہوکر 11اعشاریہ 92 فیصد ہوگیا ہے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلوں میں کورنٹائن سہولیات بحال کی جارہی ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی شرقی اور جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسپتالوں کے آلات اور عملے کی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی جو کووڈ کیسز ڈیل کر رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close