کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نیوز ڈیسک

بھارتی طیارے کو مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر کراچی کے جناح انٹر نینشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز 6 ای 1412 شارجہ سے لکھنؤ جارہی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ مسافر کی حالت کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو اتارنے کی اجازت مانگی

پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تاہم مسافر جان بر نہ ہو سکا

اس حوالے سے ﺍﯾﻮﯼ ﺍﯾﺸﻦ ﺫﺭائع نے بتایا کہ ﮨﻨﮕﺎﻣﯽ ﻃﺒﯽ ﺍﻣﺪﺍﺩ ﺩﯾﺌﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﺗﮏ 67 ﺳﺎﻟﮧ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺣﺒﯿﺐ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﺟﮩﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮐﺮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ

بعدازاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہو گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close