بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور وبا سر اُٹھانے لگی

نیوز ڈیسک

رائے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں انسانی دماغ، پھیپھڑوں، ناک یا پھر حلق پر حملہ آور ہونے والی متعدی بیماری میوکورمائیکوسس یعنی کالی پھپھوندی کو بھارتی سرکار نے وبا قرار دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعدی بیماری میوکور مائیکوسس کے کم از کم ایک سو مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وباؤں کے ایکٹ 2020ع کے تحت وبا قرار دے دیا گیا ہے

واضح رہے کہ بھارت میں اس بیماری نے سب سے پہلے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا، تاہم اب یہ بیماری دیگر افراد میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انفیکشن میں میوکور مائیسیٹس قسم سے تعلق رکھنے والی پھپھوندیاں انسانی دماغ، پھیپھڑوں یا پھر ناک/حلق میں جڑیں بنا لیتی ہیں اور بڑھنا شروع کر دیتی ہیں

عام زبان میں ’’کالی پھپھوندی‘‘ کہلانے والے اس انفیکشن کو میڈیکل سائنس کی زبان میں ’’میوکورمائیکوسس‘‘ کہا جاتا ہے، جو عام حالات میں بہت کم ہوتا ہے لیکن اپنے متاثرین میں سے 54 فیصد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close