امریکا نے پاکستان کو ترکی سے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی رکوا دی

امریکا نے پاکستان کو ترکی کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی رکوا دی

تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم کالن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا نے ترکی کی جانب سے پاکستان کو 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی رکوا دی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان یہ گن شپ ہیلی کاپٹرز چین سے خریدے گا

خیال رہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹر ATAKT-129 دو انجنز پر مشتمل ہے اور کسی بھی موسم میں حملے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں امریکی انجن لگے ہوتے ہیں، تاہم امریکا نے ترک کمپنی کو انجن کی فراہمی کے لیے لائسنس دینے سے انکار کر دیا ہے

ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا انجن کی فراہمی روک کر اپنے مفادات کو نقصان پہنچارہا ہے

واضح رہے کہ اگست 2018ع میں ترکی اور پاکستان کے درمیان تیس گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے 1.5 بلین ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا، تاہم امریکا کی جانب سے ترک کمپنی کو لائسنس کی فراہمی روکے جانے پر یہ معاملہ التوا کا شکار ہوگیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close