آبزرور کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان پر برطانیہ کے قرضوں کا 80 فیصد صرف سود پر مشتمل ہے
فریڈم آف انفارمیشن کی ایک درخواست سے معلوم ہوا ہے کہ سوڈان پر برطانیہ کا 861 ملین یورو کے قرض میں سے 684 ملین صرف سود ہے
1984ع میں جعفر محمد عن نمیری جب سوڈان کے صدر تھے تو ملک اپنے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ناکام ہو گیا تھا اور تب سے اب تک قرضوں کی ادائیگی کروانے کے لیے عوامی اخراجات کو کم کرنے سمیت متعدد معاشی بحران کو جنم دینے والے اقدامات نافذ کر رکھے ہیں
سوڈان، جہاں دو سال پہلے ہی بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کی بنا پر ڈکٹیٹر عمر البشیر کی معزولی کا واقعہ پیش آیا تھا، اب وہاں پھر فوجی قیادت حکومت کر رہی ہے. مظاہرے مستقل بنیادوں پر جاری ہیں اور متنازعہ حکومتی اقدامات سے ملک کی جمہوریت بحران کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، جب کہ عوام کی مفلوک الحالی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے.