آنے والے وقت میں ایک اور جان لیوا خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا. بل گیٹس

ویب ڈیسک

ﻣﺎﺋﯿﮑﺮﻭﺳﺎﻓﭧ ﮐﮯ ﺑﺎﻧﯽ ﺑﻞ ﮔﯿﭩﺲ ﻧﮯ ایک بار پھر پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ﮨﮯ ﮐﮧ 2021ع ﮐﮯ ﺍٓﺧﺮ میں ﺟﺐ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮔﺎ،  مزید ﻻﮐﮭﻮﮞ افراد ﮨﻼﮎ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ

تفصیلات کے مطابق ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﻮ ﺩﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﮔﯿﭩﺲ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺍﻣﻮﺍﺕ ﺻﺮﻑ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ہوگی، ﺑﻠﮑﮧ ﻏﯿﺮ ﻣﻌﯿﺎﺭﯼ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ لوگوں کی بڑی تعداد ﮨﻼﮎ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻋﻨﺼﺮ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻣﻮﺭ ﭘﺮ ﻏﺎﻟﺐ ہوگا، ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ان وجوہات میں ﻣﻌﺎﺷﯽ ﺑﺤﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ شامل ہے.

ﺑﻞ ﮔﯿﭩﺲ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ 2021 ﮐﮯ ﺍٓﺧﺮ ﺗﮏ ﻭﯾﮑﺴﯿﻦ ﺍٓﭼﮑﯽ ﮨﻮﮔﯽ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺍﮨﻢ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﭼﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎ۔

بل گیٹس نے دنیا کو باور کراتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا سایہ اگرچہ ہر جگہ پھیل رہا ہے لیکن مچھر آج بھی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والا جاندار ہے

انہوں نے کہا کہ اس وقت جب کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، تو میں یاد دہانی کرانا ضروری سمجھتا ہوں کہ دنیا کا سب سے بڑا قاتل جاندار اس وبا کے دوران آرام نہیں کررہا

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں  ملیریا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں

بل گیٹس نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ملیریا کی روک تھام اور علاج کی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بڑھ جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close