بل گیٹس امریکا کے سب سے بڑے جاگیردار بن گئے

ویب ڈیسک

امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی بل گیٹس کے بانی بل گیٹس نے اپنی دولت سے اتنی زیادہ زمینیں خرید لی ہیں کہ وہ اب امریکا کے سب سے بڑے جاگیردار بن گئے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اس وقت تقریباً 2 لاکھ 42 ہزار ایکٹر زمین کے مالک ہیں۔ اس زرعی زمین کی مالیت 69 کروڑ ڈالر سے بھی زائد بتائی جاتی ہے

واضح رہے کہ بل گیٹس کا شمار اس وقت دنیا کے امیر ترین اشخاص میں چوتھے نمبر پر ہوتا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 129.2 ارب ڈالر ہے

سوشل میڈیا پر بل گیٹس کو دھڑا دھڑ زمینیں خریدنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ بانی کی جانب سے امریکا میں اتنی زیادہ زمینیں خریدنے کے اقدام پر انہیں سخت تشویش ہے

ایک صارف نے طنز کیا کہ بل گیٹس کے اس اقدام سے مجھے فکر لاحق ہو گئی ہے کہ وہ کہیں پورے امریکا کو ہی نہ خرید لیں۔ میں اپنے بچوں کے مستقبل کےلئے فکرمند ہو گیا ہوں

خیال رہے کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ میرے نزدیک زرعی شعبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم جنگلات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ہم زیادہ زرخیز بیجوں کی مدد لے سکتے ہیں لیکن بل گیٹس کے ناقدین نے ان کے اس دعوے کو محض دکھاوا قرار دیا ہے، ان کا کہنے ہے کہ ایک دم سے اتنی زیادہ زمین خریدنے اور بل گیٹس کے دعوے میں کوئی جوڑ نہیں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close