پاؤں کے انگوٹھے میں مکڑی کے انڈے ممکن ہیں؟

ویب ڈیسک

کولن بلیک کی اہلیہ نے شادی کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر کے پاؤں کا سرخ اور سوجا ہوا انگوٹھا دیکھا تو انہیں زیادہ فکر نہیں ہوئی

کولن بلیک نے سوچا کہ چھٹیاں منانے والے زیادہ تر لوگوں کو ایک دن گھومنے پھرنے کے بعد نئی سینڈل کی رگڑ سے چھالے نکل ہی آتے ہیں

تاہم اس جوڑے کو حیرانگی اس وقت ہوئی جب جہاز پر موجود ان کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ”پیرو کی بھیڑیا مکڑی نے مسٹر بلیک کو کاٹ لیا ہے اور ان کے پاؤں کے انگوٹھے میں انڈے دے دیے ہیں“

اس کے بعد جب ڈاکٹر نے اسے کاٹا تو مسٹر بلیک کے پیر کے انگوٹھے سے مکڑی کے انڈے نکلے

نارتھمبرلینڈ کے علاقے کریملنگٹن میں رہنے والے بلیک کا ماننا ہے کہ (مکڑی نے) انہیں اس وقت کاٹا، جب وہ مارسیل میں رات کا کھانا کھا رہے تھے

انہوں نے بتایا ”میری بیوی نے سوچا کہ شاید اس کی وجہ میری نئی سینڈل تھی اور وہ میرے پاؤں کے انگوٹھے کے ساتھ رگڑ کھا رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ سرخ ہو رہا تھا“

مسٹر بلیک جب برطانیہ واپس آئے تو افسوسناک طور پر ان حالت مزید بگڑ گئی

ہسپتال جانے اور اینٹی بائیوٹکس کی تجویز کے چار ہفتے بعد، انہیں اپنے پاؤں کے انگوٹھے پر ایک اور تبدیلی نظر آئی

ڈاکٹروں کے پاس جانے پر ایک مزید خوفناک انکشاف بھی ہوا۔۔ مسٹر بلیک کو بتایا گیا کہ ان میں سے ایک انڈے سے مکڑی پیدا ہو کر ان کی جلد کے نیچے پھنس گئی ہے

مسٹر بلیک بتاتے ہیں ”میں یہ سمجھا کہ مکڑی میرے پاؤں کا انگوٹھا کھا کر باہر نکلنے کا راستہ بنا رہی ہے“

لیکن ایک ماہر حیاتیات نے بتایا کہ بھیڑیا مکڑیاں انسانوں کے جسم میں اپنے انڈے نہیں دے سکتیں

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ڈاکٹر سارہ گوڈاکری کہتی ہیں ”مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیسے سچ ہو سکتا ہے کیوں کہ میں ان کی حیاتیات کے بارے میں جانتی ہوں۔۔“

ان کے مطابق ”(انڈے کی تھیلیاں) گھومنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ مکڑی کا زہر نیکروٹائزنگ نہیں ہے، یہ فروٹ فلائی کو مفلوج کرنے کے لیے بنایا گیا ہے“

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے، جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ انڈے ’پیپ سے متاثرہ زخم‘ میں رہ سکتے ہیں۔

مکڑیاں اکثر زہریلی نہیں ہوتی ہیں اور عام طور پر کارگو جہازوں پر پہنچنے کے بعد فرانس کے جنوب میں پائی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close