صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں کووڈ حفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان بیس نجی اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کی منظوری نہیں دی جا سکی، اس وقت سندھ حکومت نے صرف تین نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دی ہے
ان بیس سے زائد نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، ان نجی ادراروں کی جانب سے متعدد بار درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں لیکن صوبائی محکمۂ صحت کی جانب سے ان نجی اسپتالوں میں ویکسی نیشن لگانے کے لیے تاحال اقدامات نہیں کیے جا سکے
یاد رہے کہ ویکسینیشن کا عمل شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل معروف شخصیت حسین ہارون نے کہا تھا کہ یہاں ویکسین سے اربوں روپے کمائے جانے کے منصوبے تیار کیے جا چکے ہیں.