پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین میں حیرت انگیز اضافہ

ویب ڈیسک

کرونا وائرس لاک ڈاؤن اور آن لائن ایجوکیشن کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کےتازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد سولہ کروڑ اسی لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رسائی تاحال دور دراز علاقوں میں محدود ہے لیکن اس کے باوجود ایک ماہ کے قلیل عرصے میں موبائل براڈ بینڈ یعنی تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد میں سولہ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے

پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد جون 2020ع میں 8 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ کر جولائی 2020ع میں 8 کروڑ 27 لاکھ  ہو گئی ہے

پی ٹی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں فور جی انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ جب کہ تھری جی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی

جب کہ اسی ایک ماہ کے عرصے میں موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 16 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر 16 کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے

ماہرین صارفین بڑھنے کی وجہ کرونا وائرس کے سبب لاگو کیا گیا لاک ڈاؤن اور آن لائن  تعلیم بتاتے ہیں

ٹیکنالوجی پر ریسرچ کرنے والے ادارے ‘بائٹس فار آل’ کے شہزاد احمد کہتے ہیں کہ تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے جب کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے نئے لوگوں نے بھی انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا ہے

دوسری جانب دنیا بھر میں موبائل فون آپریٹرز کے مفادات کے لیے کام کرنے والی ‘تنظیم گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونی کیشن’ کے مطابق پاکستان میں اب بھی دس میں سے پانچ سے بھی کم افراد موبائل براڈ بینڈ سروسز استعمال کر رہے ہیں

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کے مطابق ملک میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دنوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں مجموعی طور پر پندرہ فی صد اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close