کراچی : اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سرگرم ہوگئے ہیں. شہر میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے متعلقہ تیس تھانیداروں کو تنبیہی نوٹسز جاری کردیے ہیں
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ شہر کے پچاس فیصد اسٹریٹ کرائمز ان تیس تھانوں کی حدود میں ہورہے ہیں
کراچی پولیس چیف نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کو قابو کریں ورنہ گھر جائیں، مذکورہ تھانے دار اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو بڑھائیں
کراچی پولیس چیف نے پندرہ روز میں متعلقہ تھانوں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے، منشیات فروشی کو روکنے کے لئے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو بھی احکامات جاری کئے ہیں
اس کے علاوہ لاک ڈاون میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے، ایس ایچ او ڈیفنس، ایس ایچ او عزیز بھٹی اور ایس ایچ او سچل کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں.