ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک

صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا بچاؤکی ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کردی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو، ناصر شاہ اور سعید غنی کے علاوہ دیگر مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی

کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی جولائی سے تنخواہیں روکنے کی ہدایت کر دی

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس دوران صوبے کے ہر شہری کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چند اہم اقدامات کے ذریعے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو صوبے کے ہر مقام پر ویکسی نیشن کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیہی علاقوں میں کم از کم 300 بنیادی یونٹس قائم کیے جائیں جنہیں ویکسی نیشن سینٹرز قرار دیا جائے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار شہریوں کی ویکسی نیشن کی جائے

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو تحصیل کی سطح پر موبائل ویکسی نیشنز ٹیمیں بھی بنانے کی ہدایت کی

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 605 تحصیل ہیں جہاں روزانہ لازمی 60 ہزار لوگوں کی ویکسی نیشن کی جائے جب کہ نجی اسپتالوں کو بھی یہ حکم دیا جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کریں

وزیراعلیٰ نے وزیر صحت کو ہدایت دی کہ وہ مزید نجی اسپتالوں کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close