اسکول کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ آج کل میں کریں گے، سعید غنی

نیوز ڈیسک

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق آج کل میں فیصلہ کریں گے

ایک بیان میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا

سعید غنی نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں گنجائش بڑھانے کے لیے اقدامات کیئے ہیں

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے پابند کیا جا سکتا ہے

سعید غنی نے مزید کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والوں کو بھی ویکسینیشن کرانے کے لیے پابند کریں گے، تاجر خود اور اپنے ملازمین کو ویکسین لگوائیں

سندھ کے وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم بازار اور شادی ہالز کھولتے ہیں تو کورونا ویکسی نیشن لازمی ہو گی، شہری لازماً اپنی ویکسی نیشن کرائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close