پشاور میں آزمائشی بنیادوں پر 5 جی سروس کا آغاز

نیوز ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے درشال میں آزماشی سینٹر میں 5 جی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کی گئی، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا (کے پی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے درمیان معاہدے کا حصہ ہے

پشاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے گئے

بیان میں کہا گیا کہ کامیاب آزمائش میں ریموٹ سرجری کنسپٹ، کلاؤڈ گیمنگ اور پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کا ایک جائزہ بھی شامل تھا

اس میں مزید کہا گیا کہ ڈھانچہ اور نظام ایک مرتبہ فعال ہوا تو ماہرین دور دراز علاقوں میں کام کرنے کے قابل بن جائیں گے

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا نے اپنے الگ بیان میں کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان بھی آزمائش کے موقع پر موجود تھے

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں 5 جی سروسز کی آزمائش شروع کی گئی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ 4 جی کی اسپیڈ سے 10 گنا زیادہ ہوگی، پاکستان میں آج 5 جی کا پہلا ٹیسٹ ہو رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ 5 جی سے آرٹیفیشل آرمز بھی کام کرسکیں گے، ڈاکٹرز دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر ان آرمز کو کنٹرول کرسکتے ہیں، ایک ڈاکٹر چترال میں بیٹھ کر پشاور میں آپریشن کرسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب سڑک بنتی تھی تو لوگ ترقی کرتے تھے جبکہ آنے والے دور میں جہاں 5 جی ہوگا وہ لوگ ترقی کریں گے

عاطف خان نے دعویٰ کیا کہ 5 جی کے حوالے سے منفی تصور غلط ہے اور 5 جی کے منفی پہلو پر کوئی تحقیق نہیں ہے، بہت سے ملکوں میں 5 جی کام کر رہا ہ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا بجٹ 12 سے 14 ارب روپے تک بڑھا رہے ہیں جو پہلے 43 کروڑ روپے تھا، صوبائی محکموں کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹائز کریں گے اور آئی ٹی سیکٹر کو بھی پروموٹ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں 40 کینال کا ڈیجیٹل کمپلیکس، ایبٹ آباد میں آئی ٹی، مردان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون جبکہ سوات میں بھی آئی ٹی پارک بنے گا اور 25 کالجوں میں انٹرنیٹ مہیا کررہے ہیں

عاطف خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات سمیت دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں سے جدید خطوط پر روابط بنانے کے لیے فائبر کنکٹیویٹی کے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ تیز ترین انٹرنیٹ روابط کو یقینی بنایا جا سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close