فون کے فیچر سمجھ میں نہ آنے چور نے قیمتی فون مالک کو لوٹا دیا

ویب ڈیسک

قیمتی اسمارٹ فون چوری کرنے والے شخص نے مالک کو یہ کہتے ہوئے فون واپس کردیا کہ مجھے فون استعمال کرنا نہیں آرہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں ایک شخص کا قیمتی اسمارٹ فون چوری ہوگیا اور چار دن گزر جانے کے بعد بھی فون نہیں مل سکا لیکن پانچویں روز چور نے خود ہی فون واپس کردیا

اپنا موبائل فون گم ہو جانے کے بعد مالک نے بار بار اپنے نمبر پر کالز کیں لیکن ہر بار اسے فون بند ملا، تاہم حیران کن طور پر ایک دن چور نے کال رسیو کر لی اور اسے بتایا کہ مجھے فون کے فیچر سمجھ میں نہیں آرہے ہیں، اس لیے فون واپس کرنا چاہتا ہوں

واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ فون کی مالیت 2 ہزار 236 درہم تھی اور فون کا مالک اسے ایک مٹھائی کی دکان کے کاؤنٹر پر بھول گیا تھا جسے بعد میں ایک شخص نے چرالیا اور چار دن اپنے پاس رکھا

موبائل گم ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرانے والے مالک نے چور کی جانب سے فون واپس کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اپنی شکایت بھی واپس لے لی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close