اسلام آباد : سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے اہم رہنما ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے
اطلاعات کے مطابق ارباب غلام رحیم نے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے
انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کروں گا
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ کے دورے کی بھی دعوت دی.