کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں تو ہسپتال میں علاج نہیں! محکمہ صحت سندھ

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے لیے ٹیسٹ یا انٹرویو، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، شادی ہالز میں داخلہ اور دیگر امور کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشار احمد میمن نے کہا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں اسپتالوں کی او پی ڈیز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایمرجنسی کے علاوہ اسپتالوں میں ویکسینیٹڈ افراد کو الیکٹوَ سرجریز کی اجازت مل سکے گی، میڈیکل سروسز کے حصول کے لیے کووڈ سرٹیفکیٹ لازمی ہونے کا اطلاق نجی اور سرکاری ہسپتالوں دونوں پر ہوگا

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے مزید کہا کہ نوکریوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو سے پہلے امیدواروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، تمام نجی و سرکاری ادارے امیدواروں کے کووڈ سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے پابند ہونگے

انہوں نے کہا کہ نوکریوں کے لیے صرف وہی امیدوار ٹیسٹ یا انٹرویو دے سکیں گے، جنہوں نے ویکسین کروائی ہوگی. اس کے علاوہ ریسٹوریٹ، ہوٹلز، شادی ہالز میں داخلے کے لیے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close