ڈیرہ غازی خان کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے 34 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

ڈیرہ غازی خان: تونسہ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چونتیس افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طور پر اٹھارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جب کہ ساٹھ سے زائد زخمیوں میں سے سولہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی، بس کے مسافروں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی تھی اور وہ عید الاضحیٰ منانے اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وہیر مدرسہ الحرمین میں کوچ اور پک اپ کے مابین تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، جب کہ پک اپ گاڑی وڈھ سے خضدار کی جانب رواں دواں تھی کہ وہیر کے علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close