ڈینگی بخار کے بڑھتے کیسز، گھر میں علاج کیسے کیا جائے؟

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستان کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے. صرف سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے 397 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 46 کیسز، حیدرآباد میں 6، عمر کوٹ میں 5 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے397 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اکتوبر میں 1864 کیسز، ستمبر میں 603 کیس رپورٹ ہوئے، رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے

سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 4154 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک کم از کم اموات رپورٹ ہوئی ہیں

ڈینگی ایک بخار ہے، جس کی کچھ عام علامات میں قے، شدید سر درد، متلی، خارش، جوڑوں کا درد، پٹھوں میں درد، آنکھوں میں درد اور سوجن شامل ہیں

علامات کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو تھکاوٹ، قے میں خون، مسلسل قے، مسوڑھوں سے خون بہنا، بے چینی اور پیٹ میں شدید درد جیسے بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ڈینگی کا کوئی خاص علاج دستیاب نہیں ہے، علاج میں فی الحال علامات کو سنبھالنا شامل ہے

خوش قسمتی سے، کچھ موثر گھریلو علاج ہیں جو آپ کو ڈینگی بخار سے تیزی سے صحتیاب ہونے میں مدد کر سکتے ہیں

ڈینگی بخار میں مفید غذائیں استعمال کر کے اس کا تدارک کیا جا سکتا ہے، ان غذاؤں عام دستیاب میتھی بھی شامل ہے

میتھی ایک طاقتور درد کش دوا ہیں۔ آپ اسے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح وہ پانی پی لیں، اس سے آپ کو ڈینگی بخار سے جلد صحتیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ موسمی کا جوس کافی مفید ہے. اس میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے

نیم کے پتوں کے فوائد سے کون واقف نہیں. یہ جسم میں وائرس کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرنے کے علاوہ سفید خون کے پلیٹلیٹ کی تعداد کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں. نیم کے کچھ پتوں کو پانی میں پیس کر اس کا پانی پیا، جا سکتا ہے

پپیتے کے پتے ڈینگی بخار کے علاج کے لیے بہترین ہیں۔ یہ ان علامات کو دور کرنے، قوت مدافعت بڑھانے اور پلیٹلیٹ کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ اس کے پتوں کو پیس کر دن میں دو بار ان کا جوس پیا جا سکتا ہے

ڈینگی کا بخار الٹی کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے، اس سے بچنے کے لیے غذا میں ناریل کا پانی شامل کیا جائے تو یہ ایک بہتر علاج ہے

یہ چند گھریلو علاج یہاں عوام کے فائدے کے لیے بیان کیے گئے ہیں، لیکن ڈینگی ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close