Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مارکر ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

By Akhtar Rasool
جولائی 23, 2021 2 Min Read
0

کراچی : صدر میں نشے میں دھت ڈی ایس پی نے سرکاری موبائل سے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا ، موقع پر موجود افراد نے ڈی ایس پی کو فوری پکڑ لیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر کے علاقے میں قائم پارکنگ پلازہ کے قریب نشے میں دھت ہوکر انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیورنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیروز قریشی نے ٹھیلے والے کو ٹکر مار دی ، جس پر وہاں موجود افراد انتہائی مشتعل ہوگئے اور انھوں نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی فیروز قریشی سیکیورٹی زون ون میں تعینات ہے ، وقوعہ کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا اور اس کا  طبی معائنہ کرایا جارہا ہے

زخمی ٹھیلے والے شوکت نے  بتایا کہ وہ فروٹ کا ٹھیلہ لگاتا ہے اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واپس اپنے گھر واقع لائنز ایریا جارہا تھا کہ اچانک اسے عقب سے پولیس موبائل نے ٹکر ماری اور وہ زخمی ہوگیا

بعدازاں اسے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص ڈی ایس پی فیروز قریشی ہے ، زخمی کو جناح اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا

پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 392/21 بجرم دفعہ 427 اور 279 کے تحت اس کی مدعیت میں درج کیا ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے.

Tags:

AccidentDrunkDSPPoliceSindh Police
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کشمیر میں ریفرنڈم کرائیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ، عمران خان

Next

اسپتال عملے کی غفلت سے آئی سی یو میں داخل ایک مریض جاں بحق دیگر کی حالت غیر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme