خبردار ، ان شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے! 

ویب ڈیسک

اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کرنا تو عام بات ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ کچھ معروف شخصیات ایسی بھی ہیں، جن کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے
انٹرنیٹ پر نئے بگز اور وائرس سے سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ’میکافی‘ نے حال ہی میں بھارت کی  ’موسٹ ڈینجرس سیلیبرٹی لسٹ‘  یعنی رواں سال کی  خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے
سیکیورٹی کمپنی ’میکافی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔ رواں برس اس کا چودہواں ایڈیشن جاری کیا گیا ہے
اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔
’میکافی‘ کی فہرست کے مطابق رواں برس کی تیسرے نمبر پر  سب سے زیادہ خطرناک شخصیت اداکارہ تاپسی پنوں ہیں جبکہ ان کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کا نمبر آتا ہے۔
اسی طرح گلوکار ارمان ملک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ خطرناک شخصیات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close