چوبیس سال سے گمشدہ بھائی کا سامنے آ کر بھائی پر اچانک حملہ

ویب ڈیسک

روم : قسمت بھی انسان کے ساتھ عجیب کھیل کھیلتی ہے. کب کیا ہو جائے، کچھ نہیں کہا جا سکتا

ایسا ہی کچھ اٹلی میں اس وقت ہوا، جب چوبیس سال تک اپنے بھائی کو ڈھونڈنے والے شخص کو بھائی کا سراغ اس وقت ملا جب اس کا بھائی چاقو لہراتا ہوا اس کے گھر داخل ہوا اور حملہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پینتیس سالہ مارٹن گذشتہ چوبیس سال سے اپنے بھائی آئیوو کی تلاش میں تھا۔ آئیوو باپ کے مرنے کے بعد اٹھارہ سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا

پھر ایک رات اچانک ایک حملہ آور مارٹن کے گھر داخل ہوا اور اس پر چاقو سے حملہ کر دیا

خوفزدہ مارٹن نے چلا کر پوچھا کہ وہ کون ہے اور کیا چاہتاہے، تو حملہ آور نے بتایا کہ میں تمہارا بھائی ہوں، کیا تم نے پہچانا نہیں؟

آئیوو نے یہ کہہ کر مارٹن کو زخمی کر دیا، جسے بعد ازاں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا. جبکہ آئیوو کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اس حوالے سے مارٹن کے وکیل کا، کہنا ہے کہ آئیوو جائیداد کی تقسیم پر ناراض تھا، مارٹن جس گھر میں رہائش پذیر ہے وہ ان دونوں کے والد نے مارٹن کے نام کر دیا تھا، آئیوو غربت کی زندگی بسر کر رہا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close