فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

ویب ڈیسک

ممبئی : پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں ممبئی پولیس کمشنر کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا  تھا۔ اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں، جب کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے

رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے دو مختلف ایف آئی آرز میں نو افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اداکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی مجبور کرتے تھے۔ اور ان  فلموں کو پیڈ موبائل ایپلیکیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا

یاد رہے کہ بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جس میں پونم پانڈے نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی وڈیوز کو غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا، جبکہ راج کندرا اور ان کے ساتھ سوربھ خشوا نے پونم پانڈے کے ان الزامات کی تردید کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close