Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینخبریںعالمی

امریکہ کے شاپنگ مال میں کئی جانیں بچانے والا ’ہیرو‘ کون، جس نے اسلحہ رکھنے کی بحث کو نیا موڑ دے دیا

By Akhtar Rasool
جولائی 20, 2022 2 Min Read
0

مریکی ریاست انڈیانا کی پولیس نے مقامی شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کرنے والے نوجوان کو ’ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ”اگر وہ ایسا نہ کرتے تو بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں“

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ بائیس سالہ ایلسجشا ڈیکن کے پاس قانونی طور پر اسلحہ موجود تھا اور گرین وڈ پارک نامی مال میں ان کی موجودگی میں جیسے ہی حملہ آور نے رائفل نکال کر فائرنگ شروع کی تو انہوں نے فوراً پستول نکال کر اسے ہلاک کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں کہ مال میں فائرنگ کرنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے

واضح رہے کہ امریکہ میں کچھ عرصے سے فائرنگ کے پے درپے واقعات کے بعد یہ بحث زوروں پر تھی کہ اسلحہ رکھنے کے حوالے سے قوانین کو سخت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے

امریکی صدر جو بائیڈن خود بھی اس کے حق میں ہیں اور سخت قوانین بنائے جانے کی ضرورت کے حوالے سے بیانات بھی دے چکے ہیں، تاہم دوسری طرف اسلحہ رکھنے کے حق میں بھی سیاسی و عوامی سطح پر نقطہ نظر موجود ہے

ایسے میں انڈیانا کا واقعہ رونما ہونے کے بعد ڈیکن ان لوگوں کے لیے خصوصی اہمیت اختیار کر گئے ہیں، جو عام شہری کے اسلحہ رکھنے کے حق میں ہیں

یہ لوگ حکومت کی جانب سے دیے جانے والے اعدادوشمار کے باوجود سمجھتے ہیں کہ عام شہریوں کے پاس اسلحہ ایک بہترین دفاع ہے ان لوگوں سے جو پبلک مقامات پر کسی بھی مقصد کے تحت فائرنگ کرتے ہیں

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے

گرین وڈ کے پولیس چیف جم آئسن کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ڈیکن کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ بھی تھیں جنہوں نے انتہائی بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے بہت سی لوگوں کی جانیں بچیں

ڈیکن کے بارے میں بار بار سوالات پر پولیس چیف نے کہا کہ وہ جن حالات سے گزرے ہیں، ان کے اثر سے نکلنے کے لیے وقت اور اسپیس دیں اور میڈیا تحمل سے کام لے

آئسن کے مطابق ’اگرچہ ڈیکن نے کسی قسم کی فوجی ٹریننگ حاصل نہیں کر رکھی تاہم اس کے باوجود انہوں بڑے اچھے انداز میں شوٹر کا مقابلہ کیا اور خود کو بچاتے ہوئے مناسب فاصلے سے نپے تُلے فائر کیے‘

ان کا کہنا تھا کہ ڈیکن نے واقعے کے بعد خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا اور پولیس کے ساتھ بھی تعاون کیا

پولیس چیف کے مطابق ’حملہ آور کی فائرنگ سے ڈیکن کے جوابی وار تک دورانیہ صرف دو منٹ پر محیط ہے۔ حملہ آور نے فائر کھولنے سے قبل تقریباً ایک گھنٹہ مال کے واش روم میں گزارا تھا۔‘

’اس کی وجہ یہی ہو گی کہ بیگ میں لائے جانے والی گن کو جوڑا، میگزینز میں گولیاں بھری اور دیگر تیاری کی جائے۔‘

Tags:

AmericaFiringsUSAWeapon
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے اپنی مشکوک نقول سے بچنے کے لیے صارفین کو خبردار کر دیا

Next

گجرات پولیس کا جگاڑ، مرد اہلکار کو نقاب پہنا کر لیڈی کانسٹیبل بنا کر ملزمہ کے ساتھ فوٹو سیشن

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme