سات ماہ بعد گذشتہ روز برطانیہ سے ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ پہنچنے والے پاکستان ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ (پی ٹی آئی) ﮐﮯ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺳﺮﻭﺳﺰ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ (ﻕ ) ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﯽ
ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺍﺳﭙﺘﺎﻝ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺧﻮﺷﯽ ﮨﮯ ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﯿﮟ، ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺣﺴﯿﻦ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ﮨﻮﮞ
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہسپتال آنے کا مقصد صرف عیادت تھا یا اس کا کوئی سیاسی مقصد بھی تھا، تو ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﯾﺮﯾﻨﮧ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﮨﯿﮟ، یہاں صرف ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ، ﺍﯾﺴﮯ ﻣﻮﻗﻌﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ
ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﺮ ﺟﮩﺎﻧﮕﯿﺮ ﺗﺮﯾﻦ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﮯ اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین سات ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں، جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے لندن میں مقیم تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جہانگیر ترین موجودہ حکومت کے حق میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں یا مخالفت میں، کیونکہ موجودہ حالات میں ان سے دونوں طرح کے کردار کا امکان موجود ہے.
دوسری جانب حکومتی اتحادی قاف لیگ آج کل حکومت کے رویے سے نالاں نظر آتی ہے، اور ان کے حکومتی پالیسیوں کے متعلق مخالفانہ بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں، گذشتہ دنوں وزیراعظم کی جانب سے اپنے اتحادیوں کو دیے گئے ظہرانے میں بھی قاف لیگ کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی تھی. ان حالات میں جہانگیر ترین کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کو معنی خیز قرار دیا جا رہا ہے.