سکھر، مگر مچھ کا چار سالہ بچی اور ماں پر حملہ

نیوز ڈیسک

سکھر : اطلاعات کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال سے نکل کر مگر مچھ نے نہر پر آنے والی ماں بیٹی پر  حملہ کر دیا

مگر مچھ نے ناراکینال آرڈی 115 کے مقام پر ماں بیٹی پر حملہ کیا، ماں نے بھاگ کر جان بچائی، چار سال کی بچی کو مگرمچھ نہر میں لے گیا

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچی پر حملہ کرنے والا مگر مچھ 16 فٹ سے بھی زیادہ لمبا تھا ، لوگوں کے مطابق مگر مچھ آئے دن پانی سے نکل کر قریبی آبادی پر حملہ کر دیتے ہیں

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے باوجود وائلڈ لائف یا انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close